3

مجلسِ خبرگان نے “اصلح انتخاب” کے ذریعہ سب پر حجت تمام کر دی

  • News cod : 63894
  • 10 مارس 2026 - 16:29
مجلسِ خبرگان نے “اصلح انتخاب” کے ذریعہ سب پر حجت تمام کر دی
اب مناسب ہے کہ عوامِ عزیز اور نظام کے تمام ارکان اس اصلح انتخاب کے ساتھ بیعت کرتے ہوئے اتحاد اور استقامت کے ساتھ انقلاب کے نورانی راستے کو آخری کامیابی تک جاری رکھیں۔

حضرت آیت‌ الله العظمیٰ مکارم شیرازی کے پیغام کا متن درج ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

ملتِ شریف ایران اور انقلابِ اسلامی سے محبت رکھنے والو!

خدا کا شکر ہے کہ مجلسِ خبرگانِ رہبری نے موجودہ حساس مرحلے میں بروقت فیصلہ کرتے ہوئے اپنے شرعی اور قانونی فریضے کو بطریقِ احسن انجام دیا۔

اس مجلس نے تمام معیاروں اور خصوصیات کا جائزہ لینے کے بعد جناب آیت‌الله حاج سید مجتبیٰ خامنہ‌ای (حفظه الله) کو انقلاب اسلامی کے تیسرے رہبر کے طور پر منتخب کیا اور اس طرح سب پر حجت تمام کر دی۔

اب مناسب ہے کہ عوامِ عزیز اور نظام کے تمام ارکان اس اصلح انتخاب کے ساتھ بیعت کرتے ہوئے اتحاد اور استقامت کے ساتھ انقلاب کے نورانی راستے کو آخری کامیابی تک جاری رکھیں۔

میں ایک بار پھر انقلاب کے سابق رہبر، کمانڈروں، عزیز عوام اور مظلوم بچوں اور خواتین کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے رہبرِ عزیز اور ایران کے شریف عوام کو اس انتخاب پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور خدائے متعال سے جمہوریہ اسلامی ایران کی کامیابی، عزت و سربلندی اور دشمنوں کی ذلت کی دعا کرتا ہوں۔

والسلام علیکم ورحمة الله وبرکاته

قم، ناصر مکارم شیرازی

18 اسفند 1404 شمسی / 9 مارچ 2026ء

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=63894

ٹیگز