2

بین الاقوامی مبلغین اور کارکنانِ حوزہ علمیہ کی نئے رہبرِ جمہوریہ اسلامی سے بیعت اور مکمل آمادگی کا اعلان

  • News cod : 63896
  • 10 مارس 2026 - 16:31
بین الاقوامی مبلغین اور کارکنانِ حوزہ علمیہ کی نئے رہبرِ جمہوریہ اسلامی سے بیعت اور مکمل آمادگی کا اعلان
ہمیں یقین ہے کہ حضرت آیت‌الله سید مجتبیٰ حسینی خامنہ‌ای «دامت برکاته» کی رہبری کا دور مغربی تمدن کے زوال، خطے سے امریکہ کے انخلا، امریکہ کی بالادستی کے خاتمے اور غاصب صہیونی رژیم کی نابودی کے ایک نئے مرحلے کا آغاز ہو گا

حوزہ علمیہ کے اساتذہ، بین الاقوامی مبلغین، کارکنان اور عالمی میدان میں سرگرم تنظیموں کے بیانیہ کا متن درج ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

«وَنُرِیدُ أَنْ نَمُنَّ عَلَی الَّذِینَ اسْتُضْعِفُوا فِی الْأَرْضِ وَنَجْعَلَهُمْ أَئِمَّةً وَنَجْعَلَهُمُ الْوَارِثِینَ»

«إِن تَنصُرُوا اللَّهَ یَنصُرْکُمْ وَ یُثَبِّتْ أَقْدَامَکُمْ»

انتہائی خضوع اور حمدِ الٰہی کے ساتھ ہم، حوزہ علمیہ کے بین الاقوامی میدان میں سرگرم اساتذہ، مبلغین، محققین، زبان کے اساتذہ، بین الاقوامی تنظیموں اور کارکنان کا ایک گروہ، اس تاریخی مرحلے پر جو عالمی سطح پر عدالت کی تحریک کے لئے ایک فیصلہ کن دور کی حیثیت رکھتا ہے، امت کے قائد حضرت آیت‌الله العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ‌ای «قدّس سرّه الشریف» کی دل خراش شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہیں اور حضرت آیت‌الله سید مجتبیٰ حسینی خامنہ‌ای «دامت برکاته» کے جمہوریہ اسلامی کے تیسرے رہبر کے طور پر شایستہ انتخاب پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

یہ عظیم اور اہم واقعہ درحقیقت حق کے تاریخی سلسلے اور انبیائے الٰہی و اولیائے خدا کی تحریک کے تسلسل کی علامت ہے اور عصرِ حاضر میں ولایتِ فقیہ کی درخشاں میراث اور توحید، مقاومت، عزت اور عدالت کے حقیقی راستے کے استمرار کی نشانی ہے۔ حضرت آیت‌الله سید مجتبیٰ حسینی خامنہ‌ای حفظه الله کی علمی، سیاسی، انقلابی اور بین الاقوامی شخصیت اس بات کی امید دلاتی ہے کہ دنیا کے مظلوموں اور حق کے متلاشیوں کے محاذ کو مزید مضبوطی ملے گی، اسلامی انسانی فکر اور معارف کو فروغ ملے گا اور عالمی سطح پر مذاہب اور ادیان کے درمیان مکالمہ اور دینی سفارت کاری کو تقویت حاصل ہوگی۔

ہم، بین الاقوامی میدان میں سرگرم مبلغین اور مفکرین، حوزہ علمیہ کی عالمی ذمہ داری کو مدنظر رکھتے ہوئے جو اسلامِ ناب کی عقلی منطق کی وضاحت اور انسانی کرامت کے دفاع پر مبنی ہے، امامِ راحلؒ اور انقلاب کے شہید رہبر کے اہداف سے وفاداری کا اظہار کرتے ہیں اور جمہوریہ اسلامی کے نئے رہبر کے ساتھ اپنی بیعت کی تجدید کرتے ہیں اور امتِ اسلامی اور تمدنِ نوینِ اسلامی کے استحکام کے لئے علاقائی اور عالمی سطح پر اپنی خدمات جاری رکھنے کی آمادگی کا اعلان کرتے ہیں۔

ہمیں یقین ہے کہ حضرت آیت‌الله سید مجتبیٰ حسینی خامنہ‌ای «دامت برکاته» کی رہبری کا دور مغربی تمدن کے زوال، خطے سے امریکہ کے انخلا، امریکہ کی بالادستی کے خاتمے اور غاصب صہیونی رژیم کی نابودی کے ایک نئے مرحلے کا آغاز ہو گا۔ اسی کے ساتھ امتِ اسلامی کی وحدت، تمدنی بیداری اور عالمی سطح پر توحید، عدالت، انسانیت، کرامت، اخوت اور مساوات کے پیغام کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔

ہم خداوند متعال سے دعا کرتے ہیں کہ معظم لہ کو انقلابِ اسلامی کے اہداف کی حفاظت اور اس وعدۂ الٰہی کی تکمیل کے لئے مسلسل عزت اور توفیق عطا فرمائے: «هُوَ الَّذِی أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَیٰ وَدِینِ الْحَقِّ لِیُظْهِرَهُ عَلَی الدِّینِ کُلِّهِ وَلَوْ کَرِهَ الْمُشْرِکُونَ»

والسلام علی من اتّبع الهدی

حوزہ علمیہ کے بین الاقوامی اساتذہ، مبلغین، کارکنان اور انجمنیں

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=63896

ٹیگز