جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ 23 مارچ محض ایک تاریخ نہیں، بلکہ برصغیر کے مسلمانوں کے اس غیر متزلزل عزم کا دن ہے جس نے دنیا کے نقشے پر ایک آزاد اور خود مختار ریاست کی بنیاد رکھی۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمیں ان عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو ہمارے اسلاف نے ایک ایسے وطن کے حصول کے لیے دیں جہاں ہم اپنی مذہبی اور ثقافتی اقدار کے مطابق زندگی بسر کر سکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت جن چیلنجز سے گزر رہا ہے، ان کا واحد حل وحدت اور نظریۂ پاکستان کی سچی پیروی ہے، ہمیں فرقہ واریت اور نفرتوں سے بالاتر ہو کر ایک ایسی قوم بننا ہوگا جس کا خواب علامہ اقبالؒ نے دیکھا اور جس کی تعبیر قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے فرمائی، پاکستان کی بقا اور ترقی کا راز باہمی احترام، عدل و انصاف کے قیام اور حب الوطنی کے جذبے میں پنہاں ہے۔












