اسلام ٹائمز۔ عید الفطر کے پہلے دن کوئٹہ کی اہل تشیع قوم کی جانب سے قبائلی روایات کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے لئے محفل فاتحہ خوانی کا انعقاد کیا گیا۔
فاتحہ خوانی کا انعقاد علمدار روڈ پر واقعہ امام بارگاہ نچاری پر کیا گیا۔ جہاں عوام الناس نے شرکت کرتے ہوئے شہید آیت اللہ خامنہ ای اور دیگر شہداء کے ایثال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر عوام الناس کے علاوہ علماء کرام، بلخصوص امام جمعہ علامہ سید ہاشم موسوی، علامہ علی حسنین حسینی، علامہ کاظم بہجتی، علامہ ولایت حسین جعفری اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھے۔












