2

علامہ ساجد علی نقوی سے تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے وفد کی ملاقات

  • News cod : 63993
  • 28 مارس 2026 - 16:06
علامہ ساجد علی نقوی سے تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے وفد کی ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ اور رفقاء کی شہادت پر علامہ ساجد علی نقوی سے اظہار تعزیت کیا اور شہداء کے بلندی درجات، نظام اسلامی کے استحکام اور سامراجی عزائم کی ناکامی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے تحریک بیداری اُمت مصطفی کے مرکزی وفد نے راولپنڈی میں ملاقات کی۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ اور رفقاء کی شہادت پر علامہ ساجد علی نقوی سے اظہار تعزیت کیا اور شہداء کے بلندی درجات، نظام اسلامی کے استحکام اور سامراجی عزائم کی ناکامی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ تحریک بیداری اُمت مصطفی کے وفد میں ڈاکٹر عابد اور آغا سلمان شامل تھے۔ جبکہ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف واحدی بھی ملاقات میں شریک تھے۔

علامہ ساجد علی نقوی نے وفد کی گزارشات پر رہنمائی کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دوسری جانب مذہبی حلقوں کی جانب سے ملاقاتوں کے اس سلسلے کو وحدت امت کیلئے سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس بھی جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں علامہ سید جواد نقوی سے ملاقات کر چکے ہیں۔ مذہبی مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر ملت گروہوں سے نکل کر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو جائے تو پاکستان میں ایک قوت بن کر سامنے آ سکتی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=63993

ٹیگز