2

دنیا کا آج سب سے بڑا مسئلہ ایران امریکہ جنگ ہے، علامہ ریاض نجفی

  • News cod : 63996
  • 28 مارس 2026 - 16:08
دنیا کا آج سب سے بڑا مسئلہ ایران امریکہ جنگ ہے، علامہ ریاض نجفی
جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر لاہور میں خطبہ جمعہ میں انہوں نے کہا کہ ایران کی امریکہ کے مقابلے میں جنگ میں کامیابی اسلام اور اہل اسلام کی کامیابی ہے

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ دنیا کا آج سب سے بڑا مسئلہ ایران امریکہ جنگ ہے، جس میں ایک طرف مسلمان ہے اور دوسری طرف یہود و نصاریٰ ہیں۔ مسیحی اچھے لوگ رہے ہیں، مگر امریکہ کی وجہ سے آج کل یہ یہودیوں کے پٹھو بنے ہوئے ہیں، جبکہ یہودی فرعون بن چکے ہیں۔ دوسری طرف یہود و نصاریٰ کے مقابلے میں توحید، رسالت اور امامت کے ماننے والے ہیں۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ پوری دنیا نظام غدیر کے ماننے والوں کے حمایت کر رہی ہے، وطن عزیز پاکستان کے 90 فیصد لوگ ایران کی حمایت کر رہے ہیں۔ انہوں نے علماءکرام سے گزارش کی کہ آرمی چیف کے ساتھ اگر کوئی بات ہو بھی گئی ہے تو اس پر توجہ کرنے کی بجائے، اپنی تمام تر توجہ جنگ پر دیں۔ ایران کی امریکہ کے مقابلے میں جنگ میں کامیابی اسلام اور اہل اسلام کی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا رہبر معظم شہید نے امام حسین علیہ السلام کی طرح اپنے آپ کو کٹوا دیا لیکن سر نہیں جھکایا، اس طرح انہوں نے مکتب کربلا کو زندہ کیا۔ جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاون لاہور میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا انقلاب اسلامی سے پہلے شاہ ایران نے امام خمینیؒ سے کہا تھا آپ کو کیا چاہیے؟ میرے پاس سب کچھ ہے، آپ کے پاس کیا ہے؟ تو امام خمینی نے فرمایا میری فوج ماوں کی گود میں ہے۔ اور آج وہی فوج ایران کی قیادت کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا رہبر معظم شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای بہت بڑی شخصیت کے مالک تھے، وہ مجتہد اور ولی فقیہہ تھے، ایسی شخصیت کا چلے جانا اُمت مسلمہ کا بہت بڑا نقصان ہے، لیکن کیا کہنے ایرانی قوم اور اسلامی نظام کے کہ اتنے بڑے سانحہ کو برداشت کیا، اور پھر بھی نظام مملکت پوری آب و تاب سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا ایران کی جنگ میں کامیابی اسلام کی کامیابی ہے۔

وفاق المدارس الشیعہ کے صدر نے کہا اس وقت ہماری پوری توجہ جنگ پر مرکوز ہونی چاہیے۔ آرمی چیف سے ہمارے علماء کی ملاقات ہوئی، جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اہلسنت کے وقت سے 10 منٹ تاخیر سے اہل تشیع کے ساتھ روزہ افطار کیا، اس ملاقات میں آرمی چیف نے اپنی بات کی شروعات شہید رہبر معظم سے اپنی محبت کے اظہار سے شروع کی کہ آیت اللہ خامنہ ای ان سے بہت محبت کرتے تھے اور تین بار ان کی ملاقات ہوئی۔ آیت اللہ خامنہ ای آل نبی ص اولاد علیؑ ہونے کی وجہ سے مجھ سے بہت محبت کرتے تھے اور کہتے تھے کہ پاکستان کو اپنے سے بڑی طاقت کا سامنا ہے اور ہم بھی اپنے سے بڑی طاقت کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=63996

ٹیگز