2

اسلامی ایران نے بہت بڑی قربانی دیکر آزادی ، استقلال ،تہذیب کا تحفظ کیا اورعالم اسلام کاسرفخرسے بلند کردیا: قائدِ ملّت جعفریہ پاکستان

  • News cod : 64112
  • 08 آوریل 2026 - 16:09
اسلامی ایران نے بہت بڑی قربانی دیکر آزادی ، استقلال ،تہذیب کا تحفظ کیا اورعالم اسلام کاسرفخرسے بلند کردیا: قائدِ ملّت جعفریہ پاکستان
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے دشمن کی طرف سے جنگ بندی کی شرائط کو تسلیم کرنے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ایران سر خرو اور سامراج و صہیون پسپا ہوگیا، تاہم خبردار رہنا ہوگا، زندہ اقوام اپنے وقار، خود داری اور حقوق پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی ایران نے تاریخ کی بہت بڑی قربانی د ے کر آزادی، استقلال اور تہذیب کا تحفظ کیا اور عالم اسلام کا سر فخر سے بلند کردیا۔ پاکستان نے جس بہترین انداز میں سفارتی محاذ پر کردار ادا کیا وہ لائق تحسین ہے۔

قائدِ ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے سامراجی و صیہونی ننگی جارحیت کے 40 ویں دن کے بعد پندرہ روزہ جنگ بندی اور ایران کے 10 نکاتی ایجنڈے کو تسلیم کرنے کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج رہبرِ انقلابِ اسلامی شہید حضرت آیت الله العظمیٰ امام خامنہ ای کے پاک خون کی برکت اور رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت الله سید مجتبیٰ خامنہ ای حفظہ الله کی مدبرانہ قیادت اور ملت اسلامیہ ایران کی بہت بڑی قربانی کی بدولت ایران سرخرو اور سامراج پسپا ہوگیا، زندہ قومیں بڑی سے بڑی قربانی دے دیتی ہیں مگر اپنے وقار، حریت، خودداری، حقوق اور وسائل پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتیں۔ یہی اقدام عظیم تہذیب و تمدن کی وارث ملت اسلامیہ ایران نے نہ صرف اٹھایا بلکہ آزادی، استقلال، تہذیب کا تحفظ کیا اور عالم اسلام کا سر فخر سے بلند کرنے کے ساتھ ساتھ خطے میں امن، استحکام اور باہمی و قریبی رابطوں کےلئے ایک نئے دریچے کو کھولا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی بہترین انداز میں سفارتکاری، خطے میں امن کےلئے تمام فریقین سے مسلسل جاندار رابطے اور ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہونے کے سا تھ امن کے داعی ہونے کا بہترین کردار ادا کیا وہ لائق تحسین ہے جس کے سبب پاکستان کا وقار عالم اسلام کیساتھ ساتھ پوری دنیا پر بھی ایک نئے اور توانا انداز میں ابھر کر سامنے آیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سامراج و صہیون نئی سازشوں کے ذریعے اِسے سبوتاژ کرنے کی کوشش کرےگا جس پر گہری نظر رکھنا ہوگی۔ انہوں نے اس موقع پر ملت ایران و پاکستان کو یکجہتی پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=64112

ٹیگز