4

وحدت و استقامت ہی ایران کی فتح سبب ہے، آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی

  • News cod : 64114
  • 08 آوریل 2026 - 16:11
وحدت و استقامت ہی ایران کی فتح سبب ہے، آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی
قوم نے تقریباً چالیس روزہ مقدس مزاحمت اور استقامت کے دوران تاریخ ساز کردار ادا کیا ہے، اور اب کامیابی کے ثمرات حاصل کرنے کا وقت قریب آ پہنچا ہے۔

آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ملتِ ایران نے جبهۂ کفر و فساد کے مقابلے میں جس صبر، عزم اور قربانی کا مظاہرہ کیا ہے، اس کی حقیقی جزا صرف خداوند متعال ہی دے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں عوام، مسلح افواج اور حکام پر لازم ہے کہ وہ ہر قسم کی تفرقہ انگیزی سے بچتے ہوئے اتحاد و یکجہتی کے ساتھ استقامت کا راستہ جاری رکھیں۔

انہوں نے ملک کے دفاع میں سرگرم فوجی، انتظامی، سکیورٹی اور بسیجی قوتوں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا، ساتھ ہی امدادی کارکنوں، طبی عملے، عوامی رضاکاروں اور جہادی گروہوں کی خدمات کو بھی سراہا۔ ان کے مطابق، یہ تمام قوتیں ملک کی سلامتی، استحکام اور عوامی آسائش کے تحفظ کے لیے قابلِ قدر کردار ادا کر رہی ہیں۔

مرجعِ تقلید نے کہا کہ عوام کی مسلسل اور باخبر موجودگی نے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، اور یہی قومی بیداری آئندہ کامیابی کی بنیاد بنے گی۔ انہوں نے خطے میں عراق، لبنان، شام، یمن اور دیگر اسلامی محاذوں پر مزاحمتی قوتوں کی جدوجہد کو بھی نصرتِ الٰہی کا مظہر قرار دیا۔

آیت اللہ مکارم شیرازی نے کہا کہ اگرچہ دشمن آئندہ مرحلے میں دباؤ بڑھا کر قوم کے حوصلے پست کرنے کی کوشش کرے گا، لیکن ملتِ مؤمن کے توکل، استقامت اور خدا پر بھروسہ ایک بار پھر اسے ناکام بنا دے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ قوم رہبر معظم انقلاب کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اسی وحدت اور حوصلے کے ساتھ آگے بڑھے، کیونکہ اصل کامیابی خدا پر اعتماد، دعا اور ثابت قدمی میں مضمر ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=64114

ٹیگز