وفاق ٹائمز، آج حکیم الامت علامہ محمد اقبال کا یومِ ولادت منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر لاہور میں مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی ہے۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے مزارِ اقبال پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور تقریب میں مہمانِ خصوصی تھے۔ گورنر پنجاب نے مزارِ اقبال پر حاضری دی، پھول رکھے، فاتحہ پڑھی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے۔ پاکستان کے تصور کا خواب دیکھنے والے شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کا آج 144 واں یوم پیدائش ہے۔
9 نومبر، علامه محمد اقبالؒ کا یوم پیدائش، مزار پر پُروقار تقریب
علامہ اقبال کی شاعری میں موجود پیغام نے نا صرف برصغیر بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو متحرک اور فعال بنایا۔
مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=25178












