20

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے تین ناموں پر غور شروع

  • News cod : 42809
  • 17 ژانویه 2023 - 15:22
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے تین ناموں پر غور شروع
رپورٹس کے مطابق قیادت نے سینئر رہنماؤں سے نگراں وزیراعلی کے لیے مزید نام بھی طلب کرلیے۔

وفاق ٹائمز، میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد اب نگراں وزیراعلی کے تقرر کے لیے ن لیگ نے مختلف ناموں پر غور شروع کردیا۔پارٹی کی جانب سے جسٹس (ر) خلیل الرحمان رمدے، سابق بیورو کریٹ ناصر مسعود کھوسہ اور جسٹس جواد ایس خواجہ کے ناموں پر غور ہوگا۔
واضح رہے کہ گورنر پنجاب نے قائم مقام وزیراعلی چوہدری پرویز الہی اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو نگراں وزیراعلی کی تقرری کے لیے خط لکھ رکھا ہے، حمزہ شہباز اس وقت بیرون ملک موجود ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=42809