33

خیبرپختونخوا اور پنجاب میں بارشوں سے تباہی، 16 افراد جاں بحق اور 142 زخمی

  • News cod : 47883
  • 10 ژوئن 2023 - 18:55
خیبرپختونخوا اور پنجاب میں بارشوں سے تباہی، 16 افراد جاں بحق اور 142 زخمی
تیز بارش اور ندی نالوں میں طغیانی کے سبب گلیاں اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں جبکہ بجلی منقطع ہوگئی ہے۔

وفاق ٹائمز، خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں طوفان اور بارش سے شدید تباہی ہوئی، جس میں بچوں اور خواتین سمیت 106 افراد زخمی ہوئے جبکہ حکام نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ حکام کے مطابق ہلاکتیں دیواریں، چھتیں اور درخت گرنے کے باعث ہوئی، صورت حال کے پیش نظر تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔جاں بحق اور زخمیوں میں بچوں کی تعداد زیادہ ہے۔

لکی مروت میں طوفانی بارشوں کے باعث دیواریں گرنے کے واقعات میں تین بچے اور ایک خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 26 زخمیوں کو تحصیل اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اُدھر سوات کے علاقے مینگورہ شہر اور گرد و نواح میں تیز بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی ہوئی ہے جبکہ بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی ہے۔

پنجاب بارشیں

دریں اثنا پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی آندھی اور بارش کے باعث مختلف واقعات میں 7 افراد زخمی ہوئے جبکہ کئی درخت گر گئے۔

گوجرانوالہ سمیت ریجن کے مختلف علاقوں میں جاری بارش اور تیز ہوائوں سے گیپکو کے 100 فیڈرز ٹرپ کرگئے، جس کے باعث ریجن کے بیشتر علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔ فیڈرز ٹرپ ہونے سے گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، ملکوال، کھاریاں، ڈنگہ حافظ آباد، پنڈی بھٹیاں،جلال پور بھٹیاں، سکھیکی، جلال پور جٹاں، سیالکوٹ، وزیر آباد متاثر ہوئے ہیں۔

گوجرانوالہ میں طوفانی بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات میں 7 افراد زخمی ہوئے۔ ایمن آباد روڈ پر آندھی کے باعث اسٹیل فیکٹری کا شیڈ مزدوروں پر گر گیا،جس کے باعث کام کرنے والے 3 مزدور زخمی ہو گئے جبکہ دھلے اور گوندانوالہ میں آندھی اور بارش کے چھتیں گرنے کے واقعات میں 7 افراد زخمی ہوئے ، دھلے اسکریپ کے گودام کی چھت گرنے سے تین جبکہ گوندانوالہ گاؤں میں گھر کے کمرے کی چھت گرنے سے چار افراد زخمی ہوئے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=47883