4

شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماء کی قائدِ ملّت جعفریہ سے ملاقات؛ سیلاب سے متعلق بریفنگ

  • News cod : 62419
  • 05 اکتبر 2025 - 15:49
شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماء کی قائدِ ملّت جعفریہ سے ملاقات؛ سیلاب سے متعلق بریفنگ
شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماء سید اظہار بخاری اور سید محمد باقر کاظمی نے قائدِ ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات اور سیلاب زدہ علاقوں میں نیڈ فاونڈیشن، شیعہ علماء کونسل، باب العلم ٹرسٹ اور ابوذر ویلفیئر سوسائٹی کی مشترکہ خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنماء سید اظہار بخاری اور سید محمد باقر کاظمی نے قائدِ ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات اور سیلاب زدہ علاقوں میں نیڈ فاونڈیشن، شیعہ علماء کونسل، باب العلم ٹرسٹ اور ابوذر ویلفیئر سوسائٹی کی مشترکہ خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماء کی قائدِ ملّت جعفریہ سے ملاقات؛ سیلاب سے متعلق بریفنگ

قائدِ ملت جعفریہ پاکستان نے مذکورہ خدمات انجام دینے والے تمام خدمت گزاروں کے لیے توفیقات خیر میں اضافے کی دعا کی اور مزید ضروری رہنمائی دیتے ہوئے کہا کہ سیلاب کی نذر ہونے والے لوگوں کی خدمت اور دلجوئی کرنا انسانی ہمدردی کا اعلیٰ نمونہ ہے جو لائق تحسین ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں سیلاب زدگان کی مکمل بحالی تک خدمت کا سلسلہ جاری رکھنا ہوگا؛ جس کے لیے اہل خیر کا تعاون اور کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=62419