شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے گلگت بلتستان کے دورہ سے واپسی پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں گلگت بلتستان کے عوام کا تہہ دل سے مشکور ہوں؛ خاص کر کارکنان اور علمائے کرام کا کہ جنہوں نے بھرپور استقبال کیا اور ہمیں عزت بخشی. اللہ تعالیٰ ان سب کی توفیقات میں اضافہ فرمائے۔






