10

22 بہمن اسلامی عدل و انصاف کی بالادستی اور مستضعفین کی بیداری کا دن ہے، حجت الاسلام محمد حسین حیدری

  • News cod : 10154
  • 10 فوریه 2021 - 1:53
22 بہمن اسلامی عدل و انصاف کی بالادستی اور مستضعفین کی بیداری کا دن ہے، حجت الاسلام محمد حسین حیدری
ہمیں اس دن کی مناسبت سے اللہ تعالی کا شکر ادا کرنا چاہئے اور اس عظیم نعمت الہیہ کی سربلندی اور حفاظت کے لئے کوشش کرنی چاہئے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کی مناسبت سے صدر جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان حجت الاسلام محمد حسین حیدری نے کہا
آج ہم دنیا میں اسلامی جمہوریہ ایران کی عظمت کا مشاہدہ کر رہے ہیں بلا شبہ ان تمام کامیابیوں اور کامرانیوں میں نوجوان نسل کا کردار بنیادی و اساسی ہے۔

خمینی کبیر کا یہ عظیم الشان انقلاب موجودہ صدی کا سب سے بڑا معجزہ ہے اور اسلامی عدل و انصاف کی بالادستی اور مستضعفین اور محروموں کی بیداری کا دن ہے۔ ہمیں اس دن کی مناسبت سے اللہ تعالی کا شکر ادا کرنا چاہئے اور اس عظیم نعمت الہیہ کی سربلندی اور حفاظت کے لئے کوشش کرنی چاہئے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=10154