14

چکوال، یزید کا دفاع کرنیوالے مدعی پر توہین مذہب کا مقدمہ درج

  • News cod : 21607
  • 29 آگوست 2021 - 20:45
چکوال، یزید کا دفاع کرنیوالے مدعی پر توہین مذہب کا مقدمہ درج
مقدمہ کے مدعی چودھری محسن حسن کا کہنا تھا کہ مقدمہ میں وہی دفعات شامل کی گئی ہیں، جو ماضی میں بے گناہ پاکستانی شہریوں پر درج کروائیں

وفاق ٹائمز، چکوال میں گذشتہ دنوں سوشل میڈیا پر یزید پر لعنت کی پوسٹ کرنے پر توہین صحابہ و 16 ایم پی او کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ یزید پر لعنت کرنے اور ایف آئی آر میں اہل بیت و صحابہ میں شامل کرنے پر مذہبی جذبات کے مجروح ہونے کی بنیاد پر توہین مذہب 295 اے اور نقص امن 16 ایم پی او کی ایف آئی آر مدعیان اور گواہان کے خلاف درخواست دی گئی تھی۔ مدعی کے شدید احتجاج کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
مقدمہ کے مدعی چودھری محسن حسن کا کہنا تھا کہ مقدمہ میں وہی دفعات شامل کی گئی ہیں، جو ماضی میں بے گناہ پاکستانی شہریوں پر درج کروائیں، یہ ایف آئی آر پورے پاکستان کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی تکفیری اور انتہاء پسند کسی پاکستانی کو دھمکائے تو اسی مدعی کے خلاف انہی دفعات سے ایف آئی آر درج کروانی چاہیئے، اس عمل سے فرقہ پرست تکفیری کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=21607