12

آیت العظمی سید محمد سعید الحکیم طباطبائی کی خبر ارتحال پر انجمن انقلاب کارگل، لداخ کا اظہار تعزیت

  • News cod : 22016
  • 05 سپتامبر 2021 - 14:04
آیت العظمی سید محمد سعید الحکیم طباطبائی کی خبر ارتحال پر انجمن انقلاب کارگل، لداخ کا اظہار تعزیت
مکتبِ علوی علیہ السلام کے شیدائی اس عظیم سانحہ ارتحال پر غم زدہ ہیں

وفاق ٹائمز ، آیت اللہ العظمیٰ سید محمد سعید الحکیم کی رحلت پر انجمن انقلاب کارگل، لداخ کی جانب سے ایک بیان میں کہا ہے کہ انجمن انقلاب مہدی کارگل لداخ انڈیا کے سرپرست اعلیٰ جناب حجت الاسلام و المسلمین آغا سید مجتبٰی موسوی سمیت انجمن ہذا کی علماء کونسل اور ہزاروں مکتبِ علوی علیہ السلام کے شیدائی اس عظیم سانحہ ارتحال پر غم زدہ ہیں اور نا قابل تلافی خسارہ کے موقع پر تمام فقهاء، علما، صلحاء خاصہ حضرت ولی عصر عجل اللہ تعالی فرجہ کی خدمتِ اقدس میں تسلیت پیش کرتے ہیں.
حوزہ نجف اشرف کے زعیم عظمی مرجع عالی قدر استاذ العلماء و الجتهدین آیت الله العظمی سید سعید حکیم قدس الله سره الشریف جن کے علوم کے دامن سے ہزاروں شاگرد اور فقیہ تربیت پا کر مکتبِ علوی اور مذہبِ جعفری کے خرمنِ علم و ایمان سے آراستہ ہوئے جن کے شفيقانہ ہاتھ آج نجف اشرف کے حوزہ سے اٹھ گئے اور لاکھوں کی تعداد میں شاگرد، مرید اور چاہنے والوں کو اپنے فراغ میں سوگوار بنایا.
پروردگار آل حکیم کے خاندانِ فقاہت کو اس ملکوتی ارتحال پر صبر جزیل عطا کرے

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=22016