13

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اور علامہ شہنشاہ حسین نقوی کے درمیان اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات 

  • News cod : 22245
  • 10 سپتامبر 2021 - 18:14
علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اور علامہ شہنشاہ حسین نقوی کے درمیان اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات 
علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اورایم ڈبلیوایم کے قائدین نے علامہ شہنشاہ حسین نقوی پر لاہور میں درج بلاجواز ایف آئی آر اور مختلف شہروں میں انتظامیہ کی جانب سے عائد غیر قانونی پابندیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وفاق ٹائمز ، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اور علامہ شہنشاہ حسین نقوی کے درمیان موجودہ ملکی صورتحال اور ملک دشمن قوتوں کی جانب سے وطن عزیز میں فرقہ وارانہ منافرت پر مبنی جاری مہم کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اورایم ڈبلیوایم کے قائدین نے علامہ شہنشاہ حسین نقوی پر لاہور میں درج بلاجواز ایف آئی آر اور مختلف شہروں میں انتظامیہ کی جانب سے عائد غیر قانونی پابندیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے اظہار یکجہتی اور حمایت پر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت ایم ڈبلیوایم کے دیگر قائدین سے اظہار تشکر کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی، علامہ حیدرعباس عابدی، ناصرعباس شیرازی اور اسدعباس نقوی بھی موجود تھے ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=22245