16

عراق میں عام انتخابات کے لئے ووٹنگ مکمل، گنتی جاری

  • News cod : 23388
  • 11 اکتبر 2021 - 0:06
عراق میں عام انتخابات کے لئے ووٹنگ مکمل، گنتی جاری
عراق کے پارلیمانی الیکشن میں پولنگ کا عمل کل صبح سات بجے شروع ہوا جو شام چھے بجے تک جاری رہا ہے- عراق کی سبھی مذہبی اور سیاسی شخصیات نے بڑے پیمانے پر ووٹنگ میں شرکت کی سفارش کی تھی -

وفاق ٹائمز|عراق کے پارلیمانی الیکشن میں پولنگ کا عمل صبح سات بجے شروع ہوا جو شام چھے بجے تک جاری رہا ہے- عراق کی سبھی مذہبی اور سیاسی شخصیات نے بڑے پیمانے پر ووٹنگ میں شرکت کی سفارش کی تھی – ووٹنگ کے دوران سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے حتی کہ عراق کی فضائی حدود کو بھی بند کیاگیا تھا۔

اس درمیان عراق کی قومی سلامتی کے امور کے مشیر قاسم الاعرجی نے عراقی عوام کو اطمینان دلایا ہے کہ ووٹوں کی گنتی اور نتائج کے اعلان کے بعد کسی بھی طرح کی بدامنی کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی اور ہر طرح کے ناخوشگوار واقعات کو روکنے کے لئے سارے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں-

عراق کی عوامی رضا کار فورس کے سربراہ فالح الفیاض نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عراق کے پارلیمانی انتخابات ملک کے مستقبل کو بہتر بنانے کے لئے ایک قومی جشن ہیں۔ انہوں نے پرامن ماحول میں پولنگ کو یقینی بنانے کے لئے سبھی سیکورٹی اداروں کا شکریہ ادا کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=23388