6

امن و امان انسانی معاشرے کی سب سے اہم ضرورت ہے،آیۃ اللہ العظمی نوری ہمدانی

  • News cod : 23515
  • 13 اکتبر 2021 - 16:29
امن و امان انسانی معاشرے کی سب سے اہم ضرورت ہے،آیۃ اللہ العظمی نوری ہمدانی
حضرت آیۃ اللہ العظمی حسین نوری ہمدانی نے آج ایرانی پولیس فورس کے کمانڈر سردار حسین اشتری سے ملاقات میں اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ دشمن اسلامی نظام کو تباہ کرنے کے مقصد سے مختلف امور میں خلل ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے،کہا کہ امن و امان انسانی معاشرے کی سب سے اہم ضرورت ہے اور دیگر پیش رفت اور ترقیاتی منصوبے امن و امان کے سائے میں امکان پذیر ہیں۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیۃ اللہ العظمی حسین نوری ہمدانی نے آج ایرانی پولیس فورس کے کمانڈر سردار حسین اشتری سے ملاقات میں اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ دشمن اسلامی نظام کو تباہ کرنے کے مقصد سے مختلف امور میں خلل ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے،کہا کہ امن و امان انسانی معاشرے کی سب سے اہم ضرورت ہے اور دیگر پیش رفت اور ترقیاتی منصوبے امن و امان کے سائے میں امکان پذیر ہیں۔

انہوں نے مذہبی نطقۂ نظر اور اسلامی روایات کے مطابق سیکورٹی،عدل و انصاف اور غربت کے خاتمے کے مسائل پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ان امور میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

آیۃ اللہ العظمی نوری ہمدانی نے معاشرے کے سیاسی انتظام کے میدان میں مالک اشتر کو امام علی (ع) کے سبق آموز خط کے نکات کا ذکر کیا اور کہا کہ امام علیہ السلام نے اس خط کو دوران جاہلیت مرقوم فرمایا اور آنحضرت نے خود ان چیزوں پر عمل کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=23515