10

پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلٰہ وسلم کی حیات مبارکہ ہمارے لئے نمونہ عمل ہے، علامہ افضل حیدری

  • News cod : 23877
  • 19 اکتبر 2021 - 13:37
پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلٰہ وسلم کی حیات مبارکہ ہمارے لئے نمونہ عمل ہے، علامہ افضل حیدری
مہتم اعلیٰ جامعۃ المنتظر لاہور علامہ محمد افضل حیدری نے کہاکہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلٰہ وسلم کی حیات مبارکہ ہمارے لئے نمونہ عمل ہے، فقہا میں اجتہادی اختلافات ہیں، اسلام کے بنیادی اصولوں میں نہیں، جس کی وجہ قرآن و حدیث کو سمجھنے اور ان کی تعبیر میں اختلاف ہے لیکن اس کی بنیاد پر لڑائی جھگڑے کرنے کی بجائے ہمیں اتفاق و اتحاد کا عملی مظاہر ہ کرنا چاہیے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری اور مہتم اعلیٰ جامعۃ المنتظر لاہور علامہ محمد افضل حیدری نے کہاکہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلٰہ وسلم کی حیات مبارکہ ہمارے لئے نمونہ عمل ہے، فقہا میں اجتہادی اختلافات ہیں، اسلام کے بنیادی اصولوں میں نہیں، جس کی وجہ قرآن و حدیث کو سمجھنے اور ان کی تعبیر میں اختلاف ہے لیکن اس کی بنیاد پر لڑائی جھگڑے کرنے کی بجائے ہمیں اتفاق و اتحاد کا عملی مظاہر ہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو ایک دوسرے کے خون کا پیاسا بننے کے بجائے، اختلاف رائے کو برداشت کرنے کا جذبہ پیدا کرنا چاہیے، مسلمان مختلف فرقوں میں بٹے ہوئے ہیں، لیکن حقیقت ہے کہ قرآن و احادیث مبارکہ میں فرقوں کا کوئی ذکر نہیں، یہ فرقے کچھ حکومتوں کے دوران پیدا کئے گئے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=23877