وفاق ٹائمز

21آوریل
پاک ایران مضبوط تعلقات امت مسلمہ کے دل کی آواز ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

پاک ایران مضبوط تعلقات امت مسلمہ کے دل کی آواز ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبہ طویل عرصے سے زیر التوا ہے، پاکستان توانائی کے بحران سے گذر رہا ہے، اسے بھی حل ہونا چاہیے۔ اسلا می جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی کا دورہ پاکستان خیر سگالی کا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان اور ایران مضبوط ہو جائیں تو امت مسلمہ کا توانا اورمضبوط بازوہوں گے۔

16آوریل
اسرائیل کا ناقابل تسخیر ہونے کا دعویٰ نیست ونابود ہوچکا، علامہ شبیر حسن میثمی

اسرائیل کا ناقابل تسخیر ہونے کا دعویٰ نیست ونابود ہوچکا، علامہ شبیر حسن میثمی

انہوں نے کہا کہ جارح صہیونی ریاست کی عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزیوں اور جنایت کاریاں ناقابل برداشت تھیں، ایران کا اسرائیل کو زور دار تھپڑ رسید کرنا درست اور عالمی قوانین کے عین مطابق تھا۔

14آوریل
ایران کا اسرائیل پر کامیاب حملہ، امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،علامہ سبطین سبزواری

ایران کا اسرائیل پر کامیاب حملہ، امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،علامہ سبطین سبزواری

انہوں نے کہا ہے کہ بہت جلدشاعر مشرق علامہ اقبال کی فکر اور پیشین گوئی کے مطابق ایران عالم مشرکہ جنیوا بنے گا جس کا آغاز امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ کی قیادت میں1979ءمیں رونما ہونے والے اسلامی انقلاب کی شکل میں ہو چکا ہے۔

14آوریل
ایران کا اسرائیل پر حملہ خوش آئند، صیہونی ریاست کے خلاف دفاع کا آغاز ،اب مسلم ممالک ساتھ دیں ، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

ایران کا اسرائیل پر حملہ خوش آئند، صیہونی ریاست کے خلاف دفاع کا آغاز ،اب مسلم ممالک ساتھ دیں ، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں آیت اللہ حافظ ریاض نجفی نے کہا سعودی عرب، ترکی ،پاکستان ،انڈونیشیا اور دیگر مسلم ممالک کھل کراسلامی جمہوری ایران کا ساتھ دیں، جیسے اسرائیل کی حمایت میں عالم کفر امریکہ برطانیہ جاپان فرانس اکٹھے ہو چکے ہیں ۔

02آوریل
بین الاقوامی تلاوتِ قرآن کریم مقابلے میں پاکستانی قاری ابوبکر کا پہلا نمبر

بین الاقوامی تلاوتِ قرآن کریم مقابلے میں پاکستانی قاری ابوبکر کا پہلا نمبر

یہ اقدام جہاں تینوں ممالک کے درمیان اسلامی ثقافت اور تہذیبی روابط میں مضبوط تعلق کی بنیاد ہے وہاں مشترکہ مسائل خصوصا قرآن کریم،سیرت رسول اکرم اور اسلامی موضوعات پر ایک مختلف ثقافتی پروگراموں کی تشکیل اور ایک دوسرے کو قریب کرنے کا بھی اہم ذریعہ ہے۔

31مارس
حکمران امام علیؑ کے طرز حکومت کو اپنا اسوہ قرار دیں، علامہ باقر عباس زیدی

حکمران امام علیؑ کے طرز حکومت کو اپنا اسوہ قرار دیں، علامہ باقر عباس زیدی

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک یوم شہادت امام علیؓ کے حوالے سے مجالس او ر عزاداری کے اجتماعات کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، دنیا بھر کی طرح ملک خداداد پاکستان میں 19 سے 21 رمضان المبارک مجالس و جلوس عزا کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ روز شہادت امام علیؑ کو ملک بھر میں مرکزی اجتماعات جلوس عزا نکالے جائیں گے،

31مارس
امیر المومنین علیہ السلام کی ذات کا ایک منفرد پہلو عدل و انصاف کا نفاذ ہے، علامہ سید ساجد علی نقوی

امیر المومنین علیہ السلام کی ذات کا ایک منفرد پہلو عدل و انصاف کا نفاذ ہے، علامہ سید ساجد علی نقوی

علامہ ساجد نقوی کا مزید کہنا تھا کہ امیر المومنین علیہ السلام نے سیاسی ، معاشی، سماجی ،تہذیبی اور تعلیمی وغیرہ تمام میدانوں میں جو اقدامات اور اصلاحات کیں وہ تمام ادوار اور تمام ریاستوں کے لیے نمونہ عمل ہیں۔

13مارس
رمضان کریم گناہوں کی سیاہی سے اپنے دلوں کو پاک کرنے کا بہترین وسیلہ ہے، معصومہ نقوی

رمضان کریم گناہوں کی سیاہی سے اپنے دلوں کو پاک کرنے کا بہترین وسیلہ ہے، معصومہ نقوی

انہوں نے کہا کہ اس بابرکت مہینے میں مسلمانوں کو اپنی اصلاح اور نفس کی تعمیر نو کے لئے ذکر خدا سے مدد حاصل کرنی چاہیئے اس مہینے کے مبارک ایام میں بندگی و عبادت، صلہ رحمی، گناہوں سے پرہیز، واجبات کی ادائیگی، اعمال حسنہ کی انجام دہی، طلب مغفرت و رحمت اور پروردگار کی قربت کے حصول کے لیے کوشش کرنی چاہیئے۔

18فوریه
رفح پر مجوزہ اسرائیلی حملہ، جی سیون کا اظہار تشویش

رفح پر مجوزہ اسرائیلی حملہ، جی سیون کا اظہار تشویش

گروپ سیون کے وزرائے خارجہ نے فلسطین میں جاری صہیونی جارحیت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رفح پر اسرائیل کی جانب سے بڑے پیمانے پر حملے سے ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔