2

ایران کا اسرائیل پر کامیاب حملہ، امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،علامہ سبطین سبزواری

  • News cod : 55131
  • 14 آوریل 2024 - 17:22
ایران کا اسرائیل پر کامیاب حملہ، امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،علامہ سبطین سبزواری
انہوں نے کہا ہے کہ بہت جلدشاعر مشرق علامہ اقبال کی فکر اور پیشین گوئی کے مطابق ایران عالم مشرکہ جنیوا بنے گا جس کا آغاز امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ کی قیادت میں1979ءمیں رونما ہونے والے اسلامی انقلاب کی شکل میں ہو چکا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، شیعہ علماءکونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدرسبزواری نے ایران کے اسرائیل پر کامیاب حملے پر امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوری ایران اسلام کا اصل چہرہ اور غیرت مند ملک ہے ۔اس نے مشرکین،منافقین اور کفار کو بتا دیا ہے کہ غیور مسلمان زندہ ہیں۔ان شاءاللہ امریکی اسرائیلی اور برطانوی چالیں ناکام ہو ں گی ،اب بہت جلد غزہ کے مظلوم مسلمان فتحیاب اور اسرائیل تباہ و برباد ہوگا ۔جامعہ النجف میں علماءسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران نے غزہ کے مظلوم مسلمانوں، یتیم بچوں اور بیوہ خواتین کو حوصلہ دیا ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مسلمانوں کی دعائیں ہیں۔ اب امت مسلمہ کو چاہیے کہ ایران کا ساتھ دیں۔ مسلمان حکمران بزدلی اور غلامی کی زندگی چھوڑ کر اسلامی غیرت وحمیت کا مظاہرہ کریں اور ایران کے قدم سے قدم ملا کر چلیں ۔یہ شرعی اور اخلاقی فریضہ ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بہت جلدشاعر مشرق علامہ اقبال کی فکر اور پیشین گوئی کے مطابق ایران عالم مشرکہ جنیوا بنے گا جس کا آغاز امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ کی قیادت میں1979ءمیں رونما ہونے والے اسلامی انقلاب کی شکل میں ہو چکا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=55131