2

ایران کا اسرائیل پر حملہ خوش آئند، صیہونی ریاست کے خلاف دفاع کا آغاز ،اب مسلم ممالک ساتھ دیں ، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

  • News cod : 55129
  • 14 آوریل 2024 - 17:20
ایران کا اسرائیل پر حملہ خوش آئند، صیہونی ریاست کے خلاف دفاع کا آغاز ،اب مسلم ممالک ساتھ دیں ، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں آیت اللہ حافظ ریاض نجفی نے کہا سعودی عرب، ترکی ،پاکستان ،انڈونیشیا اور دیگر مسلم ممالک کھل کراسلامی جمہوری ایران کا ساتھ دیں، جیسے اسرائیل کی حمایت میں عالم کفر امریکہ برطانیہ جاپان فرانس اکٹھے ہو چکے ہیں ۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی اور سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے ایران کے اسرائیل پر حملے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مظلوم فلسطینیوں کو حوصلہ ملا ہے کہ کوئی مسلم ملک تو ان کی مدد کو پہنچااور قابض جارح اسرائیل کے خلاف اقدام کیا ہے۔

ایران امت مسلمہ کی امید اور مدافع بیت المقدس ہے۔ فلسطین پر مسلم ریاستوں کی خاموشی کو بزدلانہ اقدام قراردیتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ایران نے جواب دے کر صیہونی ریاست کے خلاف دفاع کا آغاز کر دیا ہے، اب مسلم ممالک کو ایران کا کھل کر ساتھ دینا چاہیے۔

میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں آیت اللہ حافظ ریاض نجفی نے کہا سعودی عرب، ترکی ،پاکستان ،انڈونیشیا اور دیگر مسلم ممالک کھل کراسلامی جمہوری ایران کا ساتھ دیں، جیسے اسرائیل کی حمایت میں عالم کفر امریکہ برطانیہ جاپان فرانس اکٹھے ہو چکے ہیں ۔دریں ا ثنائ، آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی،علامہ محمد افضل حیدری اور علامہ مرید حسین نقوی نے جامعة المنتظر کے سینیئر طالب علم مولانا اختر عباس امینی کی اچانک موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی و تعزیت کیا ہے ۔

انہوں نے کہا مرحوم جوانی میں ہی دنیا سے رخصت ہوگئے ،وہ بہت لائق اور محنتی طالب علم تھے۔ جامعة المنتظر کے مدرسین اور طلاب سوگوار خاندان کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت اور جوار محمد و اہل بیت محمد میں جگہ کے لئے دعا گو ہیں۔واضح رہے کہ عید کی چھٹیوں میںمرحوم اپنے آبائی شہر میں ہارٹ اٹیک سے انتقال کرگئے تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=55129