14

مولانا سید جعفر خوارزمی حقیقی معنوں میں ایک مجاہد عالمِ دین تھے،مولانا حسنین عباس گردیزی

  • News cod : 25707
  • 24 نوامبر 2021 - 14:04
مولانا سید جعفر خوارزمی حقیقی معنوں میں ایک مجاہد عالمِ دین تھے،مولانا حسنین عباس گردیزی
انہوں نے کہا کہ مولانا سید جعفر خوارزمی مرحوم اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرکے اپنے رب کے ہاں چلے گئے ہیں۔ اب ہماری باری ہے کہ ہم سب اپنے آپ کو اللہ کی بارگاہ میں جانے کیلئے تیار کریں۔ آن لائن تعزیتی ریفرنس کا اہتمام جامعۃ الرّضا پاکستان کے مشہد، قم اور نجف اشرف میں مقیم طلباء اور علمائے کرام نے کیا تھا۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق،مولانا سید جعفر خوارزمی اپنے اخلاق اور کردار کے لحاظ سے ایک مثالی شخصیت تھے۔ وہ ایک فوجی جنرل کے بیٹے تھے، اس کے باوجود انہوں نے دینی طالب علم بننے کا راستہ اختیار کیا۔ انہوں نے دینی طالب علم بننے کے بعد اپنے عمل اور اخلاق سے اپنے آپ کو سچا محبِّ رسولﷺ اور عاشقِ اہل بیتؑ ثابت کیا۔ وہ حقیقی معنوں میں ایک مجاہد عالمِ دین تھے اور معاشرے میں ہونے والے والے انحرافات و منکرات کے خلاف کھل کر سرگرم رہتے تھے۔ انہوں نے کبھی بھی، لمحہ بھر کیلئے بھی امر بالمعروف اور نہی عن المنکر پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ ان خیالات کا اظہار مولانا سید جعفر خوارزمی مرحوم کے حوالے سے ہونے والے آن لائن تعزیتی ریفرنس سے حجۃ الاسلام مولانا سید حسنین عباس گردیزی صاحب نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ مولانا سید جعفر خوارزمی مرحوم اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرکے اپنے رب کے ہاں چلے گئے ہیں۔ اب ہماری باری ہے کہ ہم سب اپنے آپ کو اللہ کی بارگاہ میں جانے کیلئے تیار کریں۔ آن لائن تعزیتی ریفرنس کا اہتمام جامعۃ الرّضا پاکستان کے مشہد، قم اور نجف اشرف میں مقیم طلباء اور علمائے کرام نے کیا تھا۔ منتظم کے فرائض آغا منظوم ولایتی نے انجام دیئے اور ریفرنس سے مولانا صابر حسین سراج و آغا نذر حافی نے بھی گفتگو کی۔ تلاوتِ قرآن مجید کی سعادت مولانا مصدق حسین نے حاصل کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=25707