10

جنرل شہید سلیمانی کا قتل امریکی جنگی جرائم کی واضح مثال ہے،چین

  • News cod : 27571
  • 04 ژانویه 2022 - 20:00
جنرل شہید سلیمانی کا قتل امریکی جنگی جرائم کی واضح مثال ہے،چین
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ و نبین نے آج ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ امریکہ نے سردار سلیمانی کو شہید کرکے جنگی جرائم کا واضح ارتکاب کیا ہے۔

وفاق  ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ و نبین نے آج ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ امریکہ نے سردار سلیمانی کو شہید کرکے جنگی جرائم کا واضح ارتکاب کیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ نے ترجمان نے شہید سلیمانی کے قتل کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے اور شہید سلیمانی کا قتل بھی امریکہ کی کھلی دہشت گردی کا نمونہ ہے۔ چينی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے شہید سلیمانی کو قتل کرکے جنگی جرائم کی واضح مثال پیش کی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=27571