5

عوام ایس او پیز پر عمل کریں، صدر مملکت کی اپیل

  • News cod : 2758
  • 19 اکتبر 2020 - 14:58
عوام ایس او پیز پر عمل کریں، صدر مملکت کی اپیل
حوزہ ٹائمز|پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں ملک میں کورونا کے دوبارہ زور پکڑنے کے پیش نظر عوام سے اپیل کی ہے کہ اس موذی وبا سے بچاؤ کی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔

پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں ملک میں کورونا کے دوبارہ زور پکڑنے کے پیش نظر عوام سے اپیل کی ہے کہ اس موذی وبا سے بچاؤ کی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہم کورونا کے خلاف جنگ کافی حد تک جیت چکے ہیں لیکن ابھی مکمل کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے ۔
انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ملک میں کورونا کی وبا پر بہت حد تک قابو پالیا گیا ہے لیکن اس پر مکمل قابو پانے کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل ناگزیر ہے۔
صدر پاکستان نے اپنے اس پیغام میں کہا ہے کہ جن ممالک میں کورونا کی وبا میں کمی آئی تھی وہاں اس وبا نے دوبارہ زور پکڑ لیا ہے ۔ انہوں نے عوام سے کہا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کی تدابیر پر مزید چند مہینوں کے لئے عمل درآمد ضروری ہے۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=2758