15

شہید سلیمانی کے جسد خاکی کو پاکستان لے جایا جاتا تو وہاں کی ملت اسلامیہ بھی ایران کی طرح استقبال کرتی، رہبر معظم انقلاب اسلامی

  • News cod : 27731
  • 09 ژانویه 2022 - 12:57
شہید سلیمانی کے جسد خاکی کو پاکستان لے جایا جاتا تو وہاں کی ملت اسلامیہ بھی ایران کی طرح استقبال کرتی، رہبر معظم انقلاب اسلامی
رہبر معظم کے پاکستان کے عوام بارے اس عظیم جملے نے پاکستان کے عوام کی استعمار دشمنی ، مظلومین کی حمایت اور اسلام کے حقیقی مجاہدین کی عوام میں دِلوں میں محبت کو سراہا ہے۔

وفاق ٹائمز، رہبر معظم انقلاب نے آج قم کے عوام سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے فرمایا:ہمارے عظیم شہید، شہید قاسم سلیمانی کی شہادت واقعی ایک عجیب تاریخی واقعہ بن گئی۔کسی نے بھی ایسا نہیں سوچا تھا اور نہ ہی دوستوں نے سوچا تھا کہ یہ واقعہ اتنا عظیم ہوگا اور اللہ تعالیٰ اس میں برکت ڈالے گا کہ یہ لوگوں کے مذہبی اور انقلابی تشخص کو سب کے سامنے پیش کر سکے اور سب دیکھ سکیں۔ شہید قاسم سلیمانی کی تشییع میں واقعی طور پر ایرانی قوم نے اپنی شناخت اور اتحاد کو ظاہر کیا۔تہران میں تشییع جنازہ، کرمان میں تشییع جنازہ اور مختلف شہروں میں تشییع جنازہ،عراق میں عظیم الشان تشییع جنازہ ہوئی اگر اس عظیم شہید کا جسد خاکی شام، لبنان اور پاکستان لے جایا جاتا تو بھی اسی طرح لوگ استقبال کرتے اور تشییع جنازہ ہوتی۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ اس عظیم تحریک نے امت مسلمہ کو دکھایا کہ یہ واقعہ ایک عظیم واقعہ تھا، یعنی شہید قاسم سلیمانی جیسی عظیم شخصیت کی شہادت کو دشمن سمیت سب ایک خطرے کی نگاہ سے دیکھ رہے تھے لیکن قومی غیرت،مسلم اقوام اور ایرانی قوم نے اس خطرے کو ایک بہترین فرصت میں بدل دیا۔

یاد رہے رہبر معظم کے پاکستان کے عوام بارے اس عظیم جملے نے پاکستان کے عوام کی استعمار دشمنی ، مظلومین کی حمایت اور اسلام کے حقیقی مجاہدین کی عوام میں دِلوں میں محبت کو سراہا ہے۔بلاشبہ شہید سردار کے پاکستان میں لاکھوں عُشاق ہیں۔شہید سردار کی شہادت کے بعد شہید کو خراج تحسین پیش کرنے کیلیے دنیا میں پہلی کتاب بھی اردو میں پاکستان سے ہی سامنے آئی تھی گزشتہ دنوں جب دنیا بھر کی بہترین منتخب دس کتابوں کی رونمائی کی گئی تو پاکستان سے بھی ایک کتاب “گمنامی سے دلوں کی حکمرانی تک” بھی شامل تھی۔

یہاں کے عوام نے شہادت کے بعد پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں نکل کر شہید سلیمانی کے شقی القلب قاتل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے تھے۔
آیت اللہ خامنہ ای بطور صدرِ جمہوری اسلامی ایران ،پاکستان تشریف لائے تھے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا تھا اس موقع پر انہوں نے فرمایا تھا ایسا استقبال ایرانی عوام کرتی ہے.

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=27731

ٹیگز