15

پشاور میں بے گناہ نمازیوں کا قتل عام انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے

  • News cod : 30516
  • 05 مارس 2022 - 10:19
پشاور میں بے گناہ نمازیوں کا قتل عام انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے
حکومتی نااہلی کی وجہ سے مملکت خداداد پاکستان میں صہیونی دھشت گرد و اسلام دشمن عناصر ایک طویل عرصہ سے مسلمانوں کا باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ قتل عام کر رہے ہیں۔ اگر حکومت نے شیعہ نسل کشی کی اس مذموم سازش کا فوری سدباب نہ کیا تو ملکی سالمیت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،  دفتر قاٸد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ قم کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین سید ظفر علی شاہ نقوی نے اپنے ایک اخباری بیان میں پشاور کوچہ سالدار جامعہ مسجد امامیہ میں بے گناہ شیعہ مسلمان نمازیوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دھشت گردی حکومت کی غفلت، بے توجہی اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ حکومتی نااہلی کی وجہ سے مملکت خداداد پاکستان میں صہیونی دھشت گرد و اسلام دشمن عناصر ایک طویل عرصہ سے مسلمانوں کا باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ قتل عام کر رہے ہیں۔ اگر حکومت نے شیعہ نسل کشی کی اس مذموم سازش کا فوری سدباب نہ کیا تو ملکی سالمیت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ اور دھشت گردی کی یہ آگ صرف ایک صوبہ یا شھر تک محدود نہیں رہے گی بلکہ پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔ ہم حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس ناسور کو جڑ سے کاٹ دیا جائے اور دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ہمیشہ کے لئے ناکام بنایا جائے۔ دہشت گردوں کا کوئی مڈھب نہیں ہے دھشت گرد شیعہ اور اہلسنت دونوں کے مشترک دشمن ہیں۔

انہوں کہاکہ اگر بیرونی دشمن پاکستان کی سالمیت اور استحکام کو ٹوڑنے کی سازش کر رہاہے تو ان کو لگام دینا اور بے نقاب کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ حکومت وقت سے پرزور مطالبہ کرتے ھیں کہ پشاور میں نمازیوں کو شہید کرنے والے دھشت گردوں کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے کر نشان عبرت بنایا جائے۔ وگرنہ مستقبل میں رونما ہونے والے تمام سفاکانہ و دہشتگردانہ واقعات و سانحات کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس ظلم و بربریت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور اس انسانیت سوز سانحہ کے شھداء بالخصوص خطیب جامع مسجد امامیہ پشاور حجت الاسلام والمسلمین ارشاد حسین خلیلی اور شیعہ علماء کونسل کے فعال راہنما اور ذاکر اہلبیت جناب مجاھد علی اکبر آخونزادہ اور ذاکر اہلبیت آخونزادہ مظہر علی ممتاز کی مظلومانہ شھادت پر امام زمانہ عجل الله تعالی فرجہ الشریف، رھبر انقلاب، مراجع عظام، قائد ملت جعفریہ پاکستان، جھان اسلام کے تمام مسلمانوں اور ملت جعفریہ پاکستان بالخصوص شہداء کے لواحقین و ورثاء کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔ خداوند متعال بحق آئمہ معصومین علیہم السلام شہداء کے درجات کو مزید بلند فرمائے اور تمام لواحقین وپسماندگان کو صبر جمیل و اجر جزیل عطا فرمائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=30516