10

ایس یو سی کے مرکزی رہنماء علامہ شبیر حسن میثمی کی وفد کے ہمراہ منیر گیلانی سے ملاقات

  • News cod : 32042
  • 25 مارس 2022 - 9:28
ایس یو سی کے مرکزی رہنماء علامہ شبیر حسن میثمی کی وفد کے ہمراہ منیر گیلانی سے ملاقات
ملاقات میں قومی، ملی و ملکی اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوران ملاقات موجود ملکی صورتحال، ملک میں شروع ہونے والی دہشتگردی کی لہر اور قومی یکساں نصاب میں تبدیلی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاق ٹائمز، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد نے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کی قیادت سابق وفاقی وزیر سید منیر حسین گیلانی سے اُن کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر ایس یو سی پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر، مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی اور مرکزی رہنماء شیعہ علماء کونسل علامہ حافظ کاظم رضا نقوی موجود تھے۔ ملاقات میں قومی، ملی و ملکی اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوران ملاقات موجود ملکی صورتحال، ملک میں شروع ہونے والی دہشتگردی کی لہر اور قومی یکساں نصاب میں تبدیلی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=32042