11

اسلام کا مفہوم اور اسکی حقیقت پُرامن معاشرے کی فضا ہموار کئے رہنا ہے، آیۃ اللہ حافظ بشیر حسین نجفی

  • News cod : 32449
  • 04 آوریل 2022 - 15:59
اسلام کا مفہوم اور اسکی حقیقت پُرامن معاشرے کی فضا ہموار کئے رہنا ہے، آیۃ اللہ حافظ بشیر حسین نجفی
اسلام انسان کو سب سے پہلے از لحاظ انسان دیکھتا ہے اور نجف اشرف میں موجود مرجعیت نے اسی پر ماضی میں بھی کام کئے ہیں اور مستقبل میں بھی ہم اسی پر عمل پیرا رہیں گے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، آیۃ اللہ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں جرمنی کے عراق میں سفیر مارٹن ایغار سے ملاقات میں کہا کہ اسلام انسانی اقدار کے احترام اور اسکی قدر دانی والا دین ہے اور اسلام کا مفہوم اور اسکی حقیقت پُرامن معاشرے کی فضا ہموار کئے رہنا ہے اسلام انسان کو سب سے پہلے از لحاظ انسان دیکھتا ہے اور نجف اشرف میں موجود مرجعیت نے اسی پر ماضی میں بھی کام کئے ہیں اور مستقبل میں بھی ہم اسی پر عمل پیرا رہیں گے ۔
انہوں نے مزید فرمایا کہ آج ہمارا ماننا یہ ہے کہ عراق کو اس بات کا پورا حق ہے کہ مکمل استقلالیت کے ساتھ ترقی اور ملک کی تعمیر نو میں دوستوں کے تعاون سے قدم بڑھائے لہذا ہم اس مرحلے میں جرمنی کے دور کے منتظر ہیں کہ وہ عراق کے ساتھ تعاون کرے اور تعمیر نو میں جدیت کے ساتھ مثبت کردار ادا کرے ۔
دوسری جانب آئے ہوئے مہمان سفیر نے مرجعیت کے کردار کو سراہتے ہوئے صاحب حکمت اور امن و استقرار کا مہم عنصر قرار دیا اور کہا کہ عراق کا مستقر ہونا پورے خطے کے استقرار سے جڑا ہوا ہے ، مہمان سفیر نے حسن استقبال اور قیمتی وقت دینے پر شکریہ ادا کیا ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=32449