22

مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی دام ظلہ کی زیر نگرانی مختلف شہروں میں محافل انس بہ قرآن کا انعقاد

  • News cod : 32964
  • 18 آوریل 2022 - 21:40
مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی دام ظلہ کی زیر نگرانی مختلف شہروں میں محافل انس بہ قرآن کا انعقاد
امسال ماہ مبارک رمضان میں وطن عزیز کے مختلف علاقوں میں انس بہ قرآن کی محافل کا بطور خاص انعقاد کیا گیا ہے جس کا مقصد وحید لوگوں کو قرآنی انس و ارتباط کی لذت سے آشنا کرنا اور قرآن سے بڑھتی ہوئی دوری کے رویوں کو قربت میں بدلنا ہے

وفاق ٹائمز، ماہ مبارک رمضان ماہ بہار قرآن ہے جبکہ محافل انس بہ قرآن کا انعقاد فروغ تعلیمات کا بہترین ذریعہ ہے ترویج و اشاعت علوم قرآن اور فروغ محبت ومودت اہلبیت علیہم السلام شیخ الجامعہ کا مقصد حیات ہے اسی لئے آپ موجودہ معاشرے میں قرآن سے انس و ارتباط جیسے عمل خیر کو فروغ دینے کے لئے ہمیشہ سے کوشاں ہیں چنانچہ آپ کی مساعی جمیلہ سے امسال ماہ مبارک رمضان میں وطن عزیز کے مختلف علاقوں میں انس بہ قرآن کی محافل کا بطور خاص انعقاد کیا گیا ہے جس کا مقصد وحید لوگوں کو قرآنی انس و ارتباط کی لذت سے آشنا کرنا اور قرآن سے بڑھتی ہوئی دوری کے رویوں کو قربت میں بدلنا ہے ۔دور حاضر کے انسانی معاشرے میں حافطین قرآن کی کمی کو پورا کرنا بھی ازبس ضروری ہے چنانچہ شیخ الجامعہ نے اس کمی کو پورا کرنے کے لئے اپنی پیرانہ سالی کے باوجود پوری طرح سے سرگرم عمل ہیں جس کے نتیجے میں

مدرسہ حفاط القرآن اسکردو، مدرسہ حفاظ القرآن چنیوٹ مدرسہ حفاظ القرآن سیالکوٹ، مدرسہ حفاظ القرآن ڈھڈیال(چکوال)

جبکہ بچیوں کے لئے بنت الہدی حفظ القرآن اسکردو اور دارالمودۃ حفظ القرآن مظفر آباد

جیسے عظیم قرآنی مراکز کا قیام عمل میں آ چکا ہے واضح رہے کہ پاکستانی معاشرے کو نور قرآن سے معمور کرنے کے لئے حفظ قرآن کے فقط انہیں مراکز پر اکتفا نہیں کیا گیا بلکہ مزید قرآنی پراجیکٹس کے اجراء کےلئے بھی کوششیں جاری ہیں

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=32964