11

پاکستان کی نئی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

  • News cod : 32987
  • 19 آوریل 2022 - 14:04
پاکستان کی نئی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
حکومتی اتحاد نے اقتدار سنبھالنے کے تقریبا ایک ہفتہ کے بعد وفاقی کابینہ کو حتمی شکل دی، کابینہ 38 ارکان پر مشتمل ہے جس میں 30 وفاقی وزرا، 4 وزرائے مملکت اور 4 مشیر شامل ہیں، کابینہ میں مسلم لیگ ن کے 16، پییپلز پارٹی کے 12 ارکان، جے یو آئی ف کے چار، ایم کیو ایم کے 2 اراکین جبکہ ترین گروپ کا ایک رکن شامل ہے۔ اسی طرح بلوچستان عوامی پارٹی، مسلم لیگ ق اور جمہوری وطن پارٹی کا ایک ایک رکن بھی کابینہ کا حصہ ہیں۔

وفاق ٹائمز، قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے وفاقی وزرا سے ایوانِ صدر اسلام آباد میں حلف لیا۔ وفاقی کابینہ مجموعی طور پر 38 ارکان پر مشتمل ہے۔

حکومتی اتحاد نے اقتدار سنبھالنے کے تقریبا ایک ہفتہ کے بعد وفاقی کابینہ کو حتمی شکل دی، کابینہ 38 ارکان پر مشتمل ہے جس میں 30 وفاقی وزرا، 4 وزرائے مملکت اور 4 مشیر شامل ہیں، کابینہ میں مسلم لیگ ن کے 16، پییپلز پارٹی کے 12 ارکان، جے یو آئی ف کے چار، ایم کیو ایم کے 2 اراکین جبکہ ترین گروپ کا ایک رکن شامل ہے۔ اسی طرح بلوچستان عوامی پارٹی، مسلم لیگ ق اور جمہوری وطن پارٹی کا ایک ایک رکن بھی کابینہ کا حصہ ہیں۔

فارمولے کے مطابق کابینہ میں 30 وفاقی وزیر، 3 مشیر اور چار وزیر مملکت ہیں، ان میں مسلم لیگ ن کے 12 وفاقی وزیر ،2 وزیر مملکت اور دو مشیر، پیپلزپارٹی کے 9 وفاقی وزیر، 2 وزیر مملکت اور ایک مشیر شامل ہے۔ جے یو آئی ف کے چار، ایم کیو ایم کے 2 ، بلوچستان عوامی پارٹی، مسلم لیگ ق اور جمہوری وطن پارٹی کا ایک ایک وفاقی وزیر کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔

صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے نئی کابینہ کا حلف لینے سے معذرت کے بعد چیئرمین سینیٹ اور قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے نئی کابینہ سے حلف لیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=32987