2

ملک میں اومیکرون کے نئے سب ویرینٹ کے پہلے کیس کی تصدیق

  • News cod : 33857
  • 09 می 2022 - 15:05
ملک میں اومیکرون کے نئے سب ویرینٹ کے پہلے کیس کی تصدیق
قومی ادارہ صحت نینشل انسیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) نے پاکستان میں جینوم کی ترتیب کے ذریعے امیکرون کے نئے سب ویرینٹ (ذیلی قسم) BA.2.12.1 کے پہلے کیس کی تصدیق کی ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، قومی ادارہ صحت نینشل انسیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) نے پاکستان میں جینوم کی ترتیب کے ذریعے امیکرون کے نئے سب ویرینٹ (ذیلی قسم) BA.2.12.1 کے پہلے کیس کی تصدیق کی ہے۔

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ امیکرون کی اس نئی قسم کے ویرینٹ کی وجہ سے مختلف ممالک میں کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، بہترین احتیاطی تدابیر (ہجوم والی جگہوں پر ماسک پہننے کے علاوہ) COVID-19 ویکسینیشن ہے۔ جب کہ تمام اہل وطن سے درخواست کی جاتی ہے کہ اپنی ابتدائی ویکسین مکمل کروائیں اور ویکسینیشن مکمل ہونے کے 6 مہینے کے بعد بوسٹر ڈوز لگوائیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=33857