17

صوبے میں شفاف بلدیاتی انتخابات ناگزیر ہیں۔علامہ اسد اقبال زیدی

  • News cod : 33908
  • 10 می 2022 - 19:29
صوبے میں شفاف بلدیاتی انتخابات ناگزیر ہیں۔علامہ اسد اقبال زیدی
قائد ملت جعفریہ کے حکم کے مطابق امیدواروں کے انتخاب اور ٹکٹ کے اجراء میں شفافیت کو ملحوظِ خاطر رکھاجائیگا

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے سیاسی سیل کے ذمہ داران کا اہم اجلاس صوبائی صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی کی صدارت میں منعقد ہوااجلاس سے علامہ اسد اقبال زیدی کا خطاب کر تے ہوئے کہنا تھا کہ اسلامی تحریک پاکستان جمہوری جدوجہد پریقین رکھنے والی مذہبی سیاسی جماعت ہے اسلامی تحریک پاکستان صوبہ سندھ میں ہونے والے مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اس سلسلے میں سیاسی سیل اپریل کے اوائل میں تشکیل دیا گیا تھا جو تمام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اضلاع میں مختلف سیاسی کمیٹیوں کی تشکیل کردی گئی ہے جو علاقائی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے جائزہ رپورٹ صوبائی سیاسی سیل کو ارسال کریگی اسلامی تحریک کے صوبائی سیاسی سیل کو صوبے بھر سے امیدواروں کی درخواستیں موصول ہورہی ہیں جنکی مرحلہ وار جانچ کرتے ہوئے فیصلہ جات کیے جارہے ہیں اسلامی تحریک جمہوری جدوجہد کے زریعہ عوامی مسائل کے حل پہ یقین رکھتی ہے اور ماضی میں بھی اس سلسلے میں ہماری قربانیاں سب پر عیاں ہیں قائد ملت جعفریہ پاکستان سید ساجد علی نقوی کے حکم کے مطابق امیدواروں کے انتخاب اور ٹکٹ کے اجراء میں شفافیت کو ملحوظِ خاطر رکھاجائیگاانتخابات کی شفافیت سے متعلق الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے کہ پہلے مرحلے میں تمام اضلاع کے انتخابی عمل کو محفوظ اور شفاف بنانے کے لئے تمام تر کوششیں بروئے کار لائی جائیں اور انتخابی عملے اور سینٹر کی محافظت میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کی جائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=33908