11

برطانوی شیعیت اور امریکی سنیت سے خبردار رہنے کی ضرورت،صدر ایران

  • News cod : 34078
  • 15 می 2022 - 16:07
برطانوی شیعیت اور امریکی سنیت سے خبردار رہنے کی ضرورت،صدر ایران
آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی سے آج اہل سنت علماء کے ایک وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر ایران نے شیعہ-سنی اتحاد کو اسٹریٹیجک اہمیت کا حامل قرار دیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی سے آج اہل سنت علماء کے ایک وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر ایران نے شیعہ-سنی اتحاد کو اسٹریٹیجک اہمیت کا حامل قرار دیا۔

انہوں نے ملک کی تاریخ میں اہل سنت ہم وطن اور علماء کے مقام و مرتبے کو بہت اہم بتاتے ہوئے کہا کہ اہل سنت علماء و دانشور اپنے شہروں میں بہت سی خدمات انجام دے رہے ہیں اور برسوں سے اسلامی ملک میں شیعہ-سنی آپس میں مل کر زندگی گزار رہے ہیں۔

ایران کے صدر نے کہا کہ اگر ماضی میں سرحدی آمدنی کو سرحدی لوگوں کو دے دیا جاتا اور سرحدی منڈیاں سرگرم ہوتیں تو موجودہ مشکل پیش نہ آتی۔

انہوں نے اپنی ملاقات میں خطے میں تکفیری عناصر کے پھیلتے دائرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں تکفیری اور سلفی افکار کی طرف سے خبردار رہنے کی ضرورت ہے اور برطانوی شیعہ اور امریکی سنی دونوں ہی ایک سکے کے دو رخ ہیں اور دونوں ہی اسلامی دنیا میں اتحاد کے خلاف ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=34078