5

اکتوبر تک ملک میں انتخابات کرا سکتے ہیں، الیکشن کمیشن

  • News cod : 35082
  • 07 ژوئن 2022 - 13:38
اکتوبر تک ملک میں انتخابات کرا سکتے ہیں، الیکشن کمیشن
سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن مردم شماری کی حتمی رپورٹ پر حلقہ بندیاں کر رہا ہے۔حلقہ بندیاں اگست میں مکمل ہوں گی۔الیکشن کمیشن اکتوبر میں عام انتخابات کیلئے مکمل طور پر تیار ہو گا۔

وفاق ٹائمز، الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اکتوبر تک ملک میں انتخابات کا انعقاد کرا سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اکتوبر تک ملک میں انتخابات کا انعقاد کرا سکتے ہیں، نئی مردم شماری ہونے کی صورت میں نئی حلقہ بندیاں ضروری ہوں گی اور پھر انتخابات اگست 2023 میں ممکن ہوسکیں گے،نظرثانی کے بعدحتمی انتخابی فہرستیں 12 اگست کو شائع کی جائیں گی،شہری 4 جولائی تک ووٹ کی درستگی کرا سکتے ہیں،اس وقت جاری حلقہ بندیوں کا کام بھی اگست میں مکمل ہو گا۔

گزشتہ روز الیکشن کمیشن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن آزاد اور خود مختار آئینی ادارہ ہے،آزادانہ، شفاف اور منصفانہ انتخابات کیلیے درست و قابل اعتبار انتخابی فہرستیں ضروری ہیں۔الیکشن کمیشن نے غیر حتمی انتخابی فہرستیں ڈسپلے سینٹرز پر آویزاں کر دی ہیں،انتخابی فہرستوں کی غیر حتمی فہرست میں 12 کروڑ 4 لاکھ 82 ہزار 302 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن مردم شماری کی حتمی رپورٹ پر حلقہ بندیاں کر رہا ہے۔حلقہ بندیاں اگست میں مکمل ہوں گی۔الیکشن کمیشن اکتوبر میں عام انتخابات کیلئے مکمل طور پر تیار ہو گا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=35082