13

ملی یکجہتی کونسل کے وفد کی فلسطینی سفیر سے ملاقات

  • News cod : 35465
  • 18 ژوئن 2022 - 20:30
ملی یکجہتی کونسل کے وفد کی فلسطینی سفیر سے ملاقات
پاکستان کے عوام اور ملک کی سیاسی جماعتیں بانیان پاکستان کی تعین کردہ فلسطین پالیسی کے مطابق کبھی بھی اسرائیلی غاصب ریاست کو قبول نہیں کریں گی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ملی یکجہتی کونسل کے ایک وفد نے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کی سربراہی میں فلسطین کے سفیر احمد امین سے ملاقات کی۔

وفد کے دیگر اراکین میں علامہ سید احمد اقبال رضوی وائس چئیرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان، علامہ عارف حسین واحدی نائب صدر اسلامی تحریک پاکستان، سید ثاقب اکبر، پیر صفدر شاہ گیلانی، پیرمعین الدین، مفتی گلزار نعیمی، پیر عبد الشکور نقشبندی، ملی یکجہتی کونسل شمالی پنجاب کے صدر اور جنرل سیکریٹری، طاہر رشید تنولی سیکریٹری مالیات شامل تھے۔

اس موقع پر لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومتیں بدلتی رہیں لیکن پاکستانی عوام کے دل ہمیشہ اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، پاکستان کے عوام اور ملک کی سیاسی جماعتیں بانیان پاکستان کی تعین کردہ فلسطین پالیسی کے مطابق کبھی بھی اسرائیلی غاصب ریاست کو قبول نہیں کریں گی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=35465