6

دس لاکھ عازمین حج لبیک کی صداؤں میں منٰی پہنچ گئے

  • News cod : 35867
  • 07 جولای 2022 - 14:38
دس لاکھ عازمین حج لبیک کی صداؤں میں منٰی پہنچ گئے
دوسری جانب وزارت حج اورعمرہ نے حج کے انتظامات دیکھنے والی کمپنیوں میں سے ایک کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اورقیادت پرپابندی عائد کردی۔

وفاق ٹائمز، عازمین آج رات منٰی میں خیموں میں قیام کریں گے۔ عازمین کل میدان عرفات روانہ ہوں گے خطبہ حج سنیں گے۔ خطبہ حج ہرسال کی طرح مسجد نمرہ سے دیا جائے گا۔عازمین کوبہت زیادہ پانی پینے اورسفرکے دوران پانی کا وافرذخیرہ رکھنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
حرمین شریفین کے امورکی نگراں وزارت کے مطابق منٰی میں عازمین حج کے لئے محفوظ اورآرام دہ خیموں کا شہر آباد کردیا گیا ہے۔
Shot of Mina today as it prepares to receive the guests of the Most Merciful tomorrow on Yawm al Tarwiyah, the first day of Hajj. #Hajj#Hajj1443 pic.twitter.com/ZBqMMtWhqb
— Haramain Archive (@haramainarchive) July 6, 2022
دوسری جانب وزارت حج اورعمرہ نے حج کے انتظامات دیکھنے والی کمپنیوں میں سے ایک کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اورقیادت پرپابندی عائد کردی۔ حکام کا کہنا ہے کہ عازمین کو خدمات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ کمپنی پرپابندی زمینی حقائق کا جائزہ لینے اورخامیاں سامنے آنے کے بعد لگائی گئی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=35867