10

جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے زیر اہتمام پروگرام جلیل اساتید وطلاب ممتازین منعقد

  • News cod : 36125
  • 15 جولای 2022 - 13:02
جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے زیر اہتمام پروگرام جلیل اساتید وطلاب ممتازین منعقد
پروگرام میں شرکت کرنے والے تمام علمائے کرام و طلبائے عظام کا شکریہ ادا کیا اوراساتید کرام وطلباء کو نفیس انعامات اور ھدایا سے نوازا گیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ،شعبہ تعلیم جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کی طرف سے حسینیہ بلتستانیہ میں منعقد ہونے والے آزمون آزمائشی کارشناسی ارشد میں نمایاں پوزیشن لینے والے ممتازین طلبائے کرام اور مدرسہ صادق آل محمد کے ماتحت منعقدہونے والی تمام کلاسوں کے اساتید ، و مجمع طلاب شگر کے ماتحت منعقد ہونے والی معرفتی وعملی ورکشاب کے اساتید کرام کی تجلیل وتکریم کے لیے ایک عظیم الشان پروگرام منعقد ہوا جس میں حوزه علمیه قم کے جید علمائے کرام اساتید اورطلبائے عظام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام الھی سے ہوا جس کی سعادت برادر محترم حبیب کریمی نے حاصل کی۔ تلاوت کلام پاک کے بعد معروف قصیدہ خوان استاد نادم نے حضرت علی کی شان میں مدح سرائی کی۔

پروگرام کے خطیب محترم استاد حوزہ حجت الاسلام  محمد یوسف عابدی نے علم اور معلم کی اہمیت ،افادیت،مقام ومنزلت اور جامعہ روحانیت بلتستان کی خدمات کو سراہتے ہوئے سیر حاصل گفتگو کی۔

اس کے بعد مسؤل آموزش حجت الاسلام غلام مصطفی حلیمی نے جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے بارے میں مختصر گزارشات کے ساتھ پروگرام میں شرکت کرنے والے تمام علمائے کرام و طلبائے عظام کا شکریہ ادا کیا اوراساتید کرام وطلباء کو نفیس انعامات اور ھدایا سے نوازا گیا۔

آخر میں دعائے امام زمانہ کےساتھ پروگرام کا اختتام کیا۔اس پروگرام کی نظامت کے فرائض مولانا عنایت علی شریفی نے انجام دی ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=36125