وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر جناب حجۃ الاسلام محمد حسین حیدری نے روحانیت اربعین کمیٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ روحانیت بلتستان کی جانب سے اربعین واک کے لیے کربلا تشریف لے جانے والے زائرین کی خدمت کے لیے ریمدان، میرجاوہ اور شلمچہ بارڈر پر افراد تعیین کئے گئے ہیں جو 24 گھنٹے مسلسل خدمت میں مصروف ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ پاکستان سے تشریف لانے والے زائرین کی خدمت کرنے کا شرف ملا ہے جو دنیا کے کسی بھی اعزاز سے کم نہیں ۔ ہم سب کو چاہیے کہ زائرین کی خدمت کرنے کو اپنے لیے سعادت سمجھتے ہوئےان کے ساتھ ہرممکن تعاون کریں؛ خصوصا اس وقت پاکستان میں سیلاب کی تباہی کی وجہ سے حمل و نقل کے دشواریوں کے باوجود حضرت امام حسین علیہ السلام کی محبت ان تمام تر رکاوٹوں سے عبور کرتے ہوئے آ رہے ہیں جن کے لیے جہاں جہاں جامعہ روحانیت بلتستان کے ورکرز ہیں وہ مجاہدانہ کردار ادا کریں۔
اس موقع پر انہوں نے میرجاوہ سنٹر کے برادران سے رابطہ کیا اورمیرجاوہ سنٹر کے جامعہ روحانیت بلتستان کے نمائندہ حجۃ الاسلام غلام محمد شاکری نے بارڈر کی صورتحال کا ان کو تفصیل سے آگاہ کیا۔










