4

عزاداری میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی،علامہ سبطین سبزواری

  • News cod : 37957
  • 14 سپتامبر 2022 - 10:45
عزاداری میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی،علامہ سبطین سبزواری
ڈی پی او لودھراں کا اعلامیہ واضح کرتا ہے موصوف ریاستی ادارے پولیس کے نہیں تکفیری دہشت گرد گروہ کا حصہ ہیں

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماءکونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے واضح کیا ہے کہ عزاداری میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔مذہبی آزادیوں کو یقینی بنانا ریاست کی ذمہ داری ہے ۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ ڈی پی او لودھراں کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ واضح کرتا ہے کہ موصوف ریاستی ادارے پولیس کے نہیں بلکہ کالعدم تکفیری دہشت گرد گروہ کا حصہ ہیں۔ جو ایک عرصے سے مکتب اہل بیت ؑ کی توہین کا مرتکب ہو رہا ہے۔کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ پولیس عزاداروں کو دھمکیاں نہیں ،سہولت دے ۔ملت جعفریہ کسی قسم کی دھمکیوں اور دہشت گردی سے مرعوب ہونے والی نہیں ہے۔ ایسا سوچنے والے کسی بھول میں ہیں۔ انہوں نے کہا صوفی بزرگان داتا گنج بخش، پاکپتن شریف، اوردیگر درگاہوں کے عرسوں پر مختلف علاقوں سے عقیدت مندپیدل جلوس کی شکل میں شریک ہوتے ہیں جبکہ مسیحی برادری مریم آباد شیخوپورہ میں بھی مختلف علاقوں سے جلوسوں کی شکل میںمیلے پر پیدل پہنچتی ہے،اسی طرح پورے ملک میں سیاسی جلسے ہو رہے ہیں تو ان پرتو کسی نے کبھی اعتراض نہیں کیا تو مشی اربعین واک پر ہی اعتراض کیوں؟ علامہ سبطین سبزواری نے واضح کیا کہ عزاداری کے جلوس کسی کے لئے تکلیف کا باعث نہیں ہیں اور نہ ہی کسی کے خلاف ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=37957