4

مراكش میں سولویں بین الاقوامی قرآنی مقابلے

  • News cod : 38159
  • 30 سپتامبر 2022 - 9:06
مراكش میں سولویں بین الاقوامی قرآنی مقابلے
سولویں بین الاقوامی قرآنی مقابلہ حفظ و قرآت و تفسیر ستائیس ستمبر سے مراکش کے شہر کاسا بلانکا میں شروع ہوچکا ہے۔

وفاق ٹائمز، سولویں بین الاقوامی قرآنی مقابلہ حفظ و قرآت و تفسیر ستائیس ستمبر سے مراکش کے شہر کاسا بلانکا میں شروع ہوچکا ہے۔

مذکورہ مقابلے مراکش کے بادشاہ «ملک محمد ششم» ایوارڈ کے نام سے ہر سال وزارت اوقاف و امور اسلامی کے تعاون سے رسول گرامی اسلام اور جشن میلاد النبی (ص) کی مناسبت سے منعقد کیے جاتے ہیں۔

اس بار مقابلوں میں چالیس عربی، افریقی اور ایشیائی ممالک سے ساٹھ قرآء اور حفاظ کرام شرکت کررہے ہیں۔

مقابلہ دور روزہ ہے اور جمعہ کو مقابلوں کے نتائیج کا اعلان ہوگا اور اس حوالے سے اختتامی تقریب میں انعامات تقسیم ہوں گے۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=38159