15

جشن میلاد النبی، ڈیرہ اسماعیل خان کے انتظامی افسران کا اجلاس

  • News cod : 38171
  • 01 اکتبر 2022 - 9:32
جشن میلاد النبی، ڈیرہ اسماعیل خان کے انتظامی افسران کا اجلاس
محکمہ پولیس کی جانب سے فول پروف سیکورٹی پلان مرتب کر کے اس پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقع کا نہ صرف تدارک کیا جا سکے بلکہ نمٹنے میں بھی بروقت کاروائی کو یقینی بنایا جا سکے۔ ڈبلیو ایس ایس سی، ٹی ایم اوز اور لوکل گورنمنٹ صفائی ستھرائی، پینے کے صاف پانی، لائٹنگ، نکاسی آب، جلوسوں کے راستوں کی صفائی وغیرہ کو یقینی بنائیں۔

وفاق ٹائمز، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان نصراللہ خان نے کہا ہے کہ ربیع الاول کیلئے بہترین انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، تمام متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سرانجام دیں۔ یہ ہدایات انہوں نے ربیع الاول بالخصوص جلوسوں کے انتظامات سے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اقبال وزیر، اسسٹنٹ کمشنرز، ٹی ایم اوز، محکمہ صحت، تعلیم، پولیس، لوکل گورنمنٹ، ڈبلیو ایس ایس سی، واپڈا، ریسکیو 1122، سوشل ویلفیئر و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے واپڈا کو ہدایت کی کہ بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس کی جانب سے فول پروف سیکورٹی پلان مرتب کر کے اس پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقع کا نہ صرف تدارک کیا جا سکے بلکہ نمٹنے میں بھی بروقت کاروائی کو یقینی بنایا جا سکے۔ ڈبلیو ایس ایس سی، ٹی ایم اوز اور لوکل گورنمنٹ صفائی ستھرائی، پینے کے صاف پانی، لائٹنگ، نکاسی آب، جلوسوں کے راستوں کی صفائی وغیرہ کو یقینی بنائیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=38171