10

افغانی شیعہ طلباء کے قتل عام پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے، علامہ سید مرید حسین نقوی

  • News cod : 38178
  • 01 اکتبر 2022 - 12:01
افغانی شیعہ طلباء کے قتل عام پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے، علامہ سید مرید حسین نقوی
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب سربراہ نے کہاکہ اس دہشتگردی پر عالمی حقوق کی تنظیموں و اداروں کا مجرمانہ خاموشی اختیار کرنا نہایت افسوسناک عمل ہے۔ ہم اس سفاکانہ فعل کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب سربراہ علامہ سید مرید حسین نقوی نے اپنے جاری کردہ بیان میں افغانستان میں ہزارہ نشین علاقہ میں تعلیمی ادارے پر خودکش حملہ میں شہادتوں پر نہایت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ہزارہ اکثریتی علاقے دشت برچی میں تعلیمی ادارے کے باہر خودکش دھماکہ میں معصوم نوجوان طالب علموں کو خون کی ہولی میں نہلانا بزدلانہ کارروائی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان شیعہ برادری کے لئے غیر محفوظ بنتا جا رہا ہے اور طالبان حکومت انہیں تحفظ دینے میں سنجیدہ نہیں پے در پے تعلیمی اداروں اور مساجد پر حملے سینکڑوں معصوم جانوں کی شہادتوں کا باعث بنے لیکن ان کے تحفظ کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جارہے۔

حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کے ناظم اعلیٰ نے مزید کہاکہ اس دہشتگردی پر عالمی حقوق کی تنظیموں و اداروں کا مجرمانہ خاموشی اختیار کرنا نہایت افسوسناک عمل ہے۔ ہم اس سفاکانہ فعل کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=38178