5

شہباز شریف کی دو روزہ دورہ چین سے واپسی، مشترکہ اعلامیہ جاری

  • News cod : 39490
  • 03 نوامبر 2022 - 12:05
شہباز شریف کی دو روزہ دورہ چین سے واپسی، مشترکہ اعلامیہ جاری
اعلامیے کے مطابق چینی کمپنیاں کراچی میں پینے کے پانی کی فراہمی سمیت دیگر بڑے منصوبوں میں سرمایہ کاری کریں گی جبکہ اگلے سال کی ابتدا میں گوادر ہوائی اڈے کی تعمیر کی تکمیل کی یقین دہانی کرائی گئی

وفاق ٹائمز، وزیراعظم شہباز شریف چین کا دورہ مکمل کر کے اسلام آباد پہنچ گئے۔ شہباز شریف کے دور وزہ دورہ چین کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق دورہ میں وزیراعظم پاکستان نے چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں جبکہ چینی صدر نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔ اس کے علاوہ دورے میں پاک چین اسٹریٹیجک پارٹنر شپ مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ شہباز شریف نے سی پیک کے اعلیٰ معیار کی ترقی کے عزم کا اعادہ کیا، ون چائنا پالیسی کی حمایت اور دونوں ملکوں کا ریلوے لائن منصوبے ایم ایل ون پر کام شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق چینی کمپنیاں کراچی میں پینے کے پانی کی فراہمی سمیت دیگر بڑے منصوبوں میں سرمایہ کاری کریں گی جبکہ اگلے سال کی ابتدا میں گوادر ہوائی اڈے کی تعمیر کی تکمیل کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک اور سی پیک سے الگ تمام منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سکیورٹی کا معیار ایک ہوگا دوسری جانب چینی صدر نے کہا کہ پاکستان کے مالی استحکام کے لیے چین اپنی بھرپور کوشش جاری رکھے گا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=39490