8

چیف جسٹس نے ارشد شریف قتل کا از خود نوٹس لے لیا

  • News cod : 41063
  • 07 دسامبر 2022 - 5:48
چیف جسٹس نے ارشد شریف قتل کا از خود نوٹس لے لیا
ارشد شریف کے کینیا میں قتل کے واقعے کے بعد سے سپریم کورٹ کا انسانی حقوق سیل معاملے کی تحقیقات کر رہا تھا

وفاق ٹائمز ، سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ارشد شریف کے قتل کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری انفارمیشن، سیکرٹری خارجہ، ڈی جی آئی بی، ڈی جی ایف آئی اے کو آج ہی طلب کرلیا ہے۔ کیس کو آج سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل 5 رکنی لارجر بینچ ارشد شریف قتل کیس میں ازخود نوٹس کی سماعت کرے گا۔ واضح رہے کہ ارشد شریف کے کینیا میں قتل کے واقعے کے بعد سے سپریم کورٹ کا انسانی حقوق سیل معاملے کی تحقیقات کر رہا تھا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=41063

ٹیگز