12

قاضی صاحب نے پوری زندگی اسلام و مسلمین کی خدمت میں گزاری، علامہ سید مرید حسین نقوی

  • News cod : 4140
  • 19 نوامبر 2020 - 15:46
قاضی صاحب نے پوری زندگی اسلام و مسلمین کی خدمت میں گزاری، علامہ سید مرید حسین نقوی
حوزہ ٹائمز|حجۃ السلام والمسلمین سید مرید حسین نقوی نے ڈنمارک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قاضی صاحب نے پوری زندگی علوم آل محمدؑ کی تحصیل و ترویج اور اس مکتب اور اس ملت کی خدمت میں گزاری۔ آپ کی زندگی کے چھ ادوار ہیں ۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ پاکستان کے زیراہتمام علامہ قاضی نیاز حسین نقوی مرحومؒ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے آن لائن بین الاقوامی تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس ریفرنس سے نو ممالک کے علمائے کرام نے خطاب فرمایا اور قاضی نیاز حسین نقویؒ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

حجۃ السلام والمسلمین سید مرید حسین نقوی نے ڈنمارک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قاضی صاحب نے پوری زندگی علوم آل محمدؑ کی تحصیل و ترویج اور اس مکتب اور اس ملت کی خدمت میں گزاری۔ آپ کی زندگی کے چھ ادوار ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ علامہ قاضی نیاز حسین نقوی مرحوم نے پاکستان میں علی پور سے تعلیم کا سفر شروع کیا، جو پاکستان میں ان کو لاہور لے آیا، اس کے بعد قم تشریف لائے۔ شاہ کے زمانے میں انہیں ایران سے بے دخل کر دیا گیا۔ اس زمانے میں انہوں نے چیچہ وطنی میں دینی ادارے کی بنیاد رکھی، جس کی بڑی خدمات ہیں۔ آپ ایک عرصہ عدلیہ میں رہے، ایران کے کئی صوبوں میں خدمات سرانجام دیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=4140