2

جامعہ الکوثر میں عمامہ گزاری کی پر وقار تقریب کا انعقاد

  • News cod : 55439
  • 12 می 2024 - 23:14
جامعہ الکوثر میں عمامہ گزاری کی پر وقار تقریب کا انعقاد
اختتام تقریب پر سبھی شرکا نے محسن ملت کے مرقد پر حاضری دی اور پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ،جامعہ الکوثر میں عمامہ گزاری کی پر وقار تقریب منقعد ہوئی۔

تلاوت کلام پاک کے بعد محسن ملت کی یاد میں نذرانہ عقیدت پیش کیا گیا جس کے بعد علامہ شیخ محمد شفا نجفی و دیگر علماء کرام نے محسن ملت کی لازوال و بے مثال خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے طلاب عزیز کو آنجناب کا انداز کار اپنانے اور سادگی ،اخلاص اور توکل بر خدا کو مقصد حیات بنانے کی تلقین کی۔

جامعہ الکوثر میں منعقدہ یوں تو ہر تقریب ہی یادگار و پروقار ہوتی ہے تاہم تعلیمی دورانئے کی الوداعی تقریب بعنوان عمامہ گزاری کو ہر لحاظ سے بے مثل و بے مثال کہا جاسکتا ہے کہ اسے ہر ہر جہت سے پروقار و یادگار بنانے کے لئے محسن ملت طاب ثراہ بنفس نفیس زحمت فرمایا کرتے تھے جبکہ آج ان سے جدائی کے بعد پہلی بار اس تقریب کا انعقاد قدم قدم پر اس شفیق ومہربان ہستی کی یاد دلاتا اور تقریب کے شرکا بالخصوص آنجناب کے شاگردان کی آنکھوں میں ان کا تصور اشک بن بن کر آتا رہا۔

تقریب کے وہ لمحات نہایت یادگار تھے کہ جب 32 فاضلان جامعہ الکوثر کی قائد ملت علامہ سید ساجد علی نقوی قبلہ علامہ شیخ محمد شفا نجفی قبلہ علامہ شیخ انور علی نجفی قبلہ اور علامہ شیخ محمد اسحاق نجفی قبلہ نے اپنے دست مبارک سے عمامہ پوشی کی۔

اختتام تقریب پر سبھی شرکا نے محسن ملت کے مرقد پر حاضری دی اور پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ یاد رہے کہ اس پروقار و یادگار تقریب میں نقابت کے فرائض جامعہ الکوثر کے ہونہار فاضل جناب حسین ہاشمی اور جناب کاظم کمیل نے بہ احسن خوبی ادا کئے

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=55439

ٹیگز