7

سانحہ عاشور(کراچی) کو 13 سال گزر جانے کے بعد بھی شہداء کے لواحقین انصاف کے منتظر ہیں، سیکریٹری اطلاعات صوبہ سندھ

  • News cod : 42153
  • 30 دسامبر 2022 - 21:39
سانحہ عاشور(کراچی) کو 13 سال گزر جانے کے بعد بھی شہداء کے لواحقین انصاف کے منتظر ہیں، سیکریٹری اطلاعات صوبہ سندھ
شہداء عاشور (کراچی)کی تیرہویں برسی کے موقع پہ شرکاء نے جائے شہادت پہ چراغ روشن کیے، گل پاشی کی، فاتحہ خوانی کی اور شہداء کے بلندی درجات کیلیے دعاء کی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، سانحہ عاشور (کراچی) کے شہداء کی تیرہویں برسی کے موقع پہ شیعہ علماء کونسل کی جانب سے جائے حادثہ (لائٹ ہاؤس) پہ چراغاں و فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پہ شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محترم علی نقوی نے جاری ایک بیان میں کہا کہ شہداء عاشور کے لواحقین 13 برس گزجانے کے بعد بھی انصاف کے منتظر ہیں، جو کہ حکومتوں سمیت زمہ دار اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
سانحہ عاشور اس وجہ سے بھی اہمیت کا حامل کہ اس سانحے نے حسینی کیمپ اور یزیدی کیمپ کے درمیان واضع لائن کھینچ دی، واقعے میں شہید و زخمی ہونے والوں میں شیعہ، سنی، مسیحیوں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے حسینی شامل ہیں
جبکہ حملہ آوروں نے ثابت کردیا کہ یزید کے پیروکار، ظالم اور بدبخت ہیں!
سانحہ عاشور کے شہداء کا خون کسی طور رائیگاں نہیں جانے دینگے، ہم ہر گزرتے دن کے ساتھ اپنے شہداء کے قاتلوں کا حساب مانگتے رہینگے، یہ ریاست کی زمہ داری ہے کہ شہریوں کو انصاف فراہم کرے۔
اس موقع پہ شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے سیکریٹری مالیات محترم کوثر رضا، صوبائی مشیر محترم شفاعت پہلوانی، ضلع وسطی کے سابق ڈپٹی سیکریٹری محترم فواد زیدی، معروف سماجی شخصیت محترم ایس ایم زیشان حیدر، معروف سماجی، شخصیت محترم صمد رضوی، شان رضوی، و دیگر موجود تھے۔
شہداء عاشور کی تیرہویں برسی کے موقع پہ شرکاء نے جائے شہادت پہ چراغ روشن کیے، گل پاشی کی، فاتحہ خوانی کی اور شہداء کے بلندی درجات کیلیے دعاء کی۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=42153