8

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کون؟ الیکشن کمیشن کل اعلان کرے گا

  • News cod : 43085
  • 21 ژانویه 2023 - 13:06
نگران وزیراعلیٰ پنجاب کون؟ الیکشن کمیشن کل اعلان کرے گا
الیکشن کمیشن آف پاکستان پنجاب کی جانب سے نگراں وزیرِاعلیٰ کا اعلان کل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کے نگراں وزیرِاعلیٰ کے تقرری کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے 2، 2 نام الیکشن کمیشن کے پاس پہنچ گئے ہیں۔

وفاق ٹائمز، الیکشن کمیشن آف پاکستان پنجاب کی جانب سے نگراں وزیرِاعلیٰ کا اعلان کل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کے نگراں وزیرِاعلیٰ کے تقرری کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے 2، 2 نام الیکشن کمیشن کے پاس پہنچ گئے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے نگراں وزیرِاعلیٰ پنجاب کے تقرر کیلئے کل اجلاس طلب کر لیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر اور ممبران شریک ہوں گے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجلاس میں نگراں وزیرِاعلیٰ کے ناموں پر غور کیا جائے گا جس کے بعد کل ہی نگراں وزیرِاعلیٰ کا نام فائنل کرکے اس کا اعلان کر دیا جائے گا۔ دوسری جانب گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے ہم نگراں وزیراعلیٰ پر متفق نہیں ہو سکے، افسوس ہے کہ ہم یہاں سے اتفاق رائے کے بغیر جا رہے ہیں۔

حسن مرتضیٰ نے کہا تھا کہ معاملات سیاسی طور پر طے ہونے کے مواقع ہوتے ہیں مگر یہاں نہیں ہو سکے، جب اتنی پولرائزڈ پوزیشنز ہو جائیں تو اتفاق نہیں ہو سکتا۔ حسن مرتضیٰ نے کہا کہ جب ہاؤس چھوٹا تھا تو لوگ بڑے تھے، اب ہاؤس بڑا ہو گیا ہے لوگ چھوٹے ہوگئے ہیں، بدقسمتی سے ہمارا اتفاق نہیں ہو سکا ہم اچھی یادیں لیکر نہیں جا رہے۔ ندیم کامران نے کہا کہ پرویزالہٰی نے پہلے بیان دے دیا کہ معاملہ سپریم کورٹ لیکر جائیں گے، اب معاملہ الیکشن کمیشن میں جائے گا اور آئین کے تحت فیصلہ ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ (ن) ملک احمد خان نے کہا کہ احد چیمہ کیخلاف نیب کیس میں کیا فیصلہ دیا گیا؟ کیا احد چیمہ نے پاکستان میں میٹرو کو کھڑا کرکے نہیں دکھایا، یقین تھا کہ احد چیمہ بہتر طریقے سے اپنی ذمہ داری نبھائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نصیر احمد خان دوہری شہریت رکھتے ہیں، محسن نقوی پر حساس معاملہ اٹھا کر انہوں نے ہم سے بات کی، پیمرا کے ریکارڈ میں ہے کہ کتنی مرتبہ اس بات کی مذمت کی گئی، محسن نقوی نے سی این این کیساتھ کام کیا اس سے کریڈیبل کون ہوگا؟

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=43085